مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بھارتی سوچھتا لیگ کے ساتھ سوچھ امرت مہوتسو کی شروعات


ساحلوں، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات کی صفائی کے لیے پانچ لاکھ نوجوان تیار

کرکٹر کلدیپ سین، راہل دیو، مگدا گوڈسے اور تجربہ کار اداکار جتیندر، پلاگر ریپو دمن بیولی جیسے اداکار تحریک میں شامل ہوئے

Posted On: 17 SEP 2022 6:33PM by PIB Delhi

ملک نے کرکٹ سے لے کر کبڈی تک مختلف قسم کی لیگز دیکھی ہیں۔ آج ان میں سے ہم ایک الگ قسم کی لیگ کی بات کریں گے  یہ لیگ ہے- انڈین سوچتھا لیگ ۔ یہ لیگ ایک انٹرسٹی مقابلے کا نام ہے جو شہر کے نوجوانوں نے صفائی کے اصولوں پر کھیلی جانی ہے۔ انڈین کلین لینس لیگ کے پہلے ایونٹ میں پانچ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے سمندری ساحلوں، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات  کو صاف ستھرا کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ سوچھ امرت مہوتسو کا آغاز انڈین سوچھتا لیگ نے کیا تھا، جو 17 ستمبر 2022، سیوا دیوس سے 2 اکتوبر 2022، گاندھی جینتی تک صفائی سے متعلق کاموں کو فروغ دینے کے لیے سرگرمیوں کا ایک پکھواڑہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P1M1.jpg

دن کا آغاز پورے دل سے حصہ داری اور انتہائی حوصلہ افزا نوجوانوں کی ٹیموں کی موجودگی کے ساتھ فخر سے اپنی ٹیم کی شناخت کے ساتھ ہوا۔پوری سیویئرز، ایزول کلین ایونجرز،غضب غازی آباد، سوچھتا واریئرس، سوچھ وشاکھا واریئرس، بیمیسال بھوپال، سوچھتا واریرس جھانسی کی ٹیموں نے صاف ستھرائی  میں اپنے شہروں کی نمائندگی کی اور کچرے سے پاک شہروں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

 

کرکٹر کلدیپ سین، راہل دیو، مگدا گوڈسے اور تجربہ کار اداکار جتندر، پلاگر ریپو دمن بیولی جیسے اداکار اپنی شہر کی ٹیموں کی حمایت کرتے ہوئے اس تحریک میں شامل ہوئے تریچی راکرس کے سفیر ، ٹریپ شوٹر آر ، پرتھوی راج ٹونڈائمن نے اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے  کے لئے بڑھ چڑھ کر قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E1G6.jpg

کئی شہروں میں ہونے والی بارش کے باوجود لاکھوں نوجوانوں کی شرکت نے مختلف سرکردہ رہنماؤں، شہریوں، مقامی اہم شخصیات کی موجودگی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ جبکہ چنڈی گڑھ چیلنجرز نے شہر کی تاریخ  میں سب سے بڑی انسانی زنجیر بناکر مشہور روز گارڈن میں کچرے کو بہتر طریقہ سے الگ  کرنے کے لئے چار ڈبوں کے استعمال پر زور دینے کے لئے ہر دن، چار بن کے پیغام کے ساتھ  اپنی سرگرمی شروع کی۔  راجکوٹ میں سوچھتا مشن کی حمایت کے لیے ہر عمر کے شہریوں کے لیے ’فن رن اینڈ یوتھ رن‘ مہم شروع کی گئی۔ جبکہ میزورم کے نائب وزیر اعلیٰ، پو تونلویا نے ٹیم ایزول کلین ایونجرز کی یوتھ ریلی کوساکاواراہمیتوئی تلنگ، متھی پریئر ماؤنٹین اور ہالیمن پارک میں صاف ستھرائی کے لیے ہری  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی دہرادون میں کچرے کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے 2000 سے زیادہ نوجوانوں کی ٹیم میں شامل ہوئے۔ ملاڈ میں چلڈرن اکیڈمی اسکول نے ممبئی کے اکسا بیچ کی صفائی کی، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کی ٹیم نے مشہور ہنومان مندر   کی صفائی کی جبکہ  دہلی  میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی ٹیم نے قطب مینار، اکشردھام مندر اور بھارت درشن پارک کے آس پاس صفائی کی۔غضب غازی آباد کی ٹیم نے مکن پور جھیل کو سیاحتی مقام  بنانے کے لئے ہدف کے ساتھ  مہم کی شروعات کی جو ایک کچرا ڈمپنگ سائٹ تھی۔ جھانسی میں ٹیم سوچھتا واریئرس قلعہ  گیٹ اور آتیہ تالاب کی صفائی کے لیے پیدل نکلی۔ مالون واریرز اپنے سمندری ساحلوں کو صاف کرنے کی کوشش  کی  ٹیم پوری سیویئرز پورے ساحل کو صاف کرنے کے لئےبڑے پیمانے میں مہم میں شامل تھی۔

اس نوجوان قیادت والے مقابلے کی بہترین ٹیموں کا انتخاب ایک آزاد عمل کے ذریعے کیا جائے گا جس میں قومی شہرت کے حامل جیوری ممبران  شامل ہوں گے۔ اس کا اندازہ شرکت کے پیمانے، سرگرمی کی خصوصیت اور صفائی سے متعلق  کے اقدام کے اثرات کی بنیاد پر ہوگا۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ یہ مشن صاف ستھرائی، فضلہ کے  بندوبست اور صفائی مہم کے اثرات کے لیے کارروائی میں شامل ہو کر نوجوانوں کی شرکت کو رفتار فراہم کرے گا۔

 

************

 

 

ش ح۔س ک  ۔ م  ص

 (U: 10401)

                 



(Release ID: 1860484) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi