نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا سے کہا کہ وہ عدلیہ کے بارے میں رپورٹنگ کرتے وقت زیادہ محتاط رہیں


نائب صدر جمہوریہ نے مثالی اور اہم فیصلوں اور خیالات کے لیے آنجہانی جسٹس جے ایس ورما کی ستائش کی

جناب دھنکھڑ نے جبل پور میں پہلے جسٹس جے ایس ورما یادگاری لیکچر میں شرکت کی 

نائب صدر جمہوریہ نے راجہ شنکر شاہ اور کنور رگھوناتھ شاہ کی ’بلیدان دوس‘ تقریب میں شرکت کی

Posted On: 18 SEP 2022 7:10PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج میڈیا سے کہا کہ وہ عدلیہ کے بارے میں رپورٹنگ کرتے وقت زیادہ محتاط رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ججوں کا وقار اور عدلیہ کا احترام ناقابل تسخیر ہے کیونکہ یہ قانون کی حکمرانی اور آئین سازی کے بنیادی اصول ہیں۔

آج جبل پور، مدھیہ پردیش میں پہلے ’’جسٹس جے ایس ورما یادگاری لیکچر‘‘ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی کی طرح مضبوط، منصفانہ اور آزاد انصاف کا نظام ہی جمہوری اقدار کے پھلنے پھولنے اور فروغ کے لئے سب سے محفوظ ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بلاشبہ جمہوریت اس وقت بہتر طور پر پروان چڑھتی ہے جب تمام آئینی ادارے مکمل طور پر ہم آہنگ ہوں اور اپنے اپنے دائرہ کار تک محدود ہوں‘‘۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کشن کول نے معزز حاضرین کے سامنے پہلا جسٹس جے ایس ورما میموریل لیکچر’ دیا۔ راجستھان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں جسٹس ورما کے ساتھ سینئر ایڈوکیٹ کے طور پر اپنی بہت سی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ان کا دور عدالتی ایکو سسٹم کی بہتری، شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے ساتھ معنون تھا۔

معاشرے پر دور رس اثرات کے حامل بہت سے فیصلے دینے کے لیے جسٹس ورما کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وشاک کیس میں ان کے تاریخی فیصلے نے کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی ہراسانی سے مخصوص تحفظ فراہم کرنے کے لیے مناسب طریقے تشکیل دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آنجہانی جسٹس جگدیش شرن ورما کو ہمیشہ اچھے فیصلوں اور عمدہ خیالات کے لیے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے شہریوں کو بااختیار بنایا اور حکومت کو لوگوں کی وسیع تر فلاح و بہبود کے لیے اداروں کی بحالی کے قابل بنایا۔‘‘

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جسٹس ورما نے وفاقیت سے لے کر سیکولرازم تک ہندوستان میں صنفی مساوات اور انصاف کے محرک تک قوانین کے مختلف پہلوؤں کو متاثر کیا، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ان کی زندگی اور خیالات ہمیں اور آنے والی نسلوں کو ہمیشہ تحریک اور حوصلہ دیتے رہیں گے۔

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کشن کول،  سپریم کورٹ کے جج جسٹس جے کے مہیشوری، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس روی ملیمتھ، لوک سبھا کے رکن جناب راکیش سنگھ، راجیہ سبھا کے رکن اور جے ایس ورما میموریل کمیٹی کے چیئرمین جناب وویک کے تنکھا اور آنجہانی جسٹس جے ایس ورما کے اہل خانہ اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے راجہ شنکر شاہ اور کنور رگھوناتھ شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا

میموریل لیکچر کے بعد نائب صدر جمہوریہ نے راجہ شنکر شاہ اور کنور رگھوناتھ شاہ کو ان کے مجسموں پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہ جبل پور کے ویٹرنری کالج کیمپس میں حکومت مدھیہ پردیش کی طرف سے راجہ شنکر شاہ اور کنور رگھوناتھ شاہ کے 'بلیدان دوس' کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جو کہ 1857 کی پہلی جنگ آزادی میں انگریزوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہمارے قبائلی رہنماؤں کی شراکت داری اور قربانیوں کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون کو ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر دیکھنا ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ مدھیہ پردیش میں ملک میں سب سے زیادہ قبائلی آبادی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ رانی درگاوتی سے لے کر راجہ شنکر شاہ تک، قبائلی برادریوں کی بیرونی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے یادگاروں اور عجائب گھروں کی تعمیر کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ستائش کی جو ہمارے قبائلی ہیروز کی کہانیوں کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ نوجوان نسلوں کو متاثر کیا جا سکے۔

اس موقع پر جناب دھنکھڑ نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی سے متعلق ایک نمائش کا بھی دورہ کیا اور مقامی لوک فنکاروں کے ثقافتی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح/ سنگ بنیاد بھی رکھا اور ہونہار قبائلی طلباء اور مختلف سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والے افراد کو نوازا۔

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی سی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، حکومت مدھیہ پردیش کے قبائلی بہبود کی وزیر محترمہ مینا سنگھ، حکومت مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات کے کنور وجے شاہ، حکومت مدھیہ پردیش کے وزیر جناب گوپال بھارگو، راجیہ سبھا کی رکن محترمہ سمترا بالمیکی،  لوک سبھا کے رکن جناب وی ڈی شرما، لوک سبھا کے رکن جناب راکیش سنگھ اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U:10394)



(Release ID: 1860461) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi