وزارت دفاع

ہند-جاپان بحری مشق 2022 اختتام پذیر

Posted On: 18 SEP 2022 3:03PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی بحریہ کی میزبانی میں ہند -جاپان بحری مشق کا چھٹا ایڈیشن جے آئی ایم ای ایکس 2022 خلیج بنگال میں اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد ، 17 ستمبر 22 کو دونوں فریقوں نے روایتی اسٹیم پاسٹ کی رسم ساتھ ایک دوسرے کو الوداع کہا۔

فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کےریئر ایڈمیرل سنجے بھلا کی قیادت میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز وں اور جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف)کے بحری جہازوں ایزومو اور تاکانامی نے ریئر ایڈمیرل ہیراتاتوشویوکی کی قیادت میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی مشق میں حصہ لیا۔

جے آئی ایم ای ایکس 2022 دونوں ملکوں کی  بحری افواج کی مشترکہ طور پر کی گئی کچھ انتہائی پیچیدہ مشقوں کا گواہ بنا ۔اس دوران دونوں ملکوں کی افواج نے اعلی درجے کی آبدوز شکن جنگ، ہتھیاروں سے فائرنگ اور فضائی دفاعی مشقوں میں حصہ لیا ۔ مشق میں جہاز بردار ہیلی کاپٹروں، جنگی طیارے اور آبدوزوں نے بھی حصہ لیا۔ ہندوستانی بحریہ  اورجے ایم ایس ڈی ایف کے بحری جہازوں نے باہمی  سپلائی اینڈ سروسز (آر پی ایس ایس) کے معاہدے کے تحت سمندر میں ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ طور پر مہم چلائی ۔

2012 میں اپنے قیام کے بعد سےاس مشق کے توسط سے جے ایم ایس ڈی ایف کی دسویں سالگرہ منائی گئی ۔ مشق کے دوران ، دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی مفاہمت اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)6VQ0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)4ZP3.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10392



(Release ID: 1860402) Visitor Counter : 134