سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ماڈل ضلعےکے، معذور افراد کے 9 مرکزوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے

Posted On: 17 SEP 2022 7:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17ستمبر، 2022/ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ، ڈی ای پی  ڈبلیو ڈی کے سکریٹری کی موجودگی میں 18 ستمبر 2022 کو صبح 11 بجے ، 9 ماڈل ڈی ڈی آر سی  کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے۔ ان میں سے اتر پردیش میں  بدایوں ، رام پور، بریلی، پیلی بھیت میں چار ڈی ڈی آر سی ہیں۔ آسام کے گولا گھاٹ میں ایک ڈی ڈی آر سی ہے، ہماچل پردیش میں کلو میں ایک ڈی ڈی آر سی ہے، مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ میں ایک ڈی ڈی آر سی ہے۔  مہاراشٹر کے امراوتی میں ایک ڈی ڈی آر سی، گجرات کے احمد آباد میں ایک ڈی ڈی آر سی ہے۔

مقصد : ڈی ڈی آر سی کو مستحکم بنانا اور انہیں ان کی موجودہ جگہوں پر ماڈل ڈی ڈی آر سی میں منتقل کرنا تاکہ پی ڈبلیو ڈی کو موثر اور کوالٹی والی بازآبادکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ان نتائج کی توقع : امید ہے کہ مزید آلات سے لیس اور بازآبادکاری کے مزید پیشہ وروں نیز بہتر بنیادی ڈھانچے والے ان ماڈل ڈی ڈی آر سی سےمعذور افراد کو پیش کی جانے والی خدمات کے تئیں نظریے میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 10390



(Release ID: 1860388) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi