ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےممبئی کے جوہو ساحل پر نوڈل پروگرام میں شرکت کر کے ، ساحل کو صاف ستھرا بنانے کی ملک گیر مہم میں شرکت کر کےقومی کی قیادت کی؛ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ پونم مہاجن، بہت سی مشہور شخصیتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے جوہو میں اس مہم میں حصہ لیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ لاکھوں رضاکاروں نے ملک بھر کے75 ساحلوں پر صفائی ستھرائی کی مہم کے ذریعے ساحلوں سے ، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے کچرے کو ہٹانے کا 1500 ٹن کا نشانہ پار کر لیا
Posted On:
17 SEP 2022 7:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17ستمبر، 2022/ سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ممبئی میں جوہو ساحل پر آج نوڈل پروگرام میں شرکت کر کے ساحلوں کو صاف ستھرا بنانے کی ملک گیر مہم میں ملک کی قیادت کی۔
بھارت کی 7500 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی پر سبھی سمندری کناروں پر ساحلوں اور سمندری کناروں کو ایک ساتھ صاف ستھرا بنانے کی مہم چلائی گئی جس میں لاکھوں رضاکاروں نے ساحلوں کو صاف ستھرا بنانے کے بین الاقوامی دن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ دن ہر ستمبر کے تیسرے سنیچر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن 17 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو سیوا دِوس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
کئی ریاستوں کے گورنر ، وزرائے اعلیٰ ، فلم فنکاروں، مشہور شخصیتوں اور رضاکار تنظیموں نے ممبئی کے جوہو ساحل پر اس ملک گیر مہم میں شرکت کی۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نےساحل کو صاف ستھرا بنانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زندگی کےسبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں رضاکاروں نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔ بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ پونم مہاجن ، بہت سی مشہور شخصیتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔ اس موقعے پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا ایک ویڈیو گیت بھی بجایا گیا جسے بالی ووڈ کے سرکردہ پلے بیک گلوکاروں نے گایا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں ، دنیا کی ساحل سمندر کو صاف ستھرا بنانے کی سب سے طویل اور سب سےبڑی یہ مہم آج 75 دن کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے ۔ اس موقعے پر بہت سی ریاستوں کےگورنر ، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزیر ، ایم پی ، ایم ایل اے، اور مشہور شخصیتیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن میں فلم اور کھیلوں کی دنیا کےلوگ اور سول سوسائٹی کےگروپ بھی شامل ہیں۔
جوہو ساحل پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحلوں کو صاف ستھرا بنانے کے اس سال کے بین الاقوامی دن کےساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ بھی سیوا دِوس کے طور پر منائی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے رضاکاروں میں اور بھی جذبہ پیدا ہو گیا ہے اور پورے ملک میں صفائی ستھرائی کی اس مہم کےذریعے سمندری ساحلوں سے ایک بار استعمال ہونے والےپلاسٹک کے 1500 ٹن کچرے کو ہٹانے کے نشانے کو پار کر لیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ رضاکاروں نےایکو میترم ایپ پر اپنا نام درج کرایا ہے۔
گوا کےگورنر پی ایس سری دھرن پلئی ، وزیراعلیٰ پرمود ساونت اور سیاحت کےمرکزی وزیر مملکت شری پد یسّو نائک ، نے جنوبی اور مشرقی گوا میں ساحل کی صفائی ستھرائی کی اس مہم میں حصہ لیا۔
تلنگانہ کےگورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندراراجن نے پڈی چیری کے ساحل پر صفائی ستھرائی کے اس مشن میں نوجوانوں کی قیادت کی۔ میزوروم کے گورنر ڈاکٹر کے ہری بابو نےآندھرا پردیش میں ویزاگ ساحل پر مہم کی قیادت کی۔ جبکہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ایل موروگن نے چنئی میں اس تقریب میں شرکت کی۔ ماہی پروری ، مویشیوں کےافزائش نسل اور ڈیئری کے مرکزی وزیر پروشوتم کھودابھائی روپالا نےامریلی کے جعفراباد میں صفائی ستھرائی کے اس مہم میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ نو ساحلی ریاستوں کے 45 سے زیادہ ڈپٹی کمشنروں نے آج کی اس مہم میں سرگرم حصہ لیا۔ اس کی پہل 5 جولائی ، 2022 کو زمینی علوم کی مرکزی وزارت نے کی تھی۔
وزیر موصوف نےبتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے صفائی ستھرائی کی اس مہم میں قیادت کی جس کی وجہ سے پورے ملک میں یہ جذبہ پیدا ہوا کہ بھارت کی 7500 کلو میٹر ساحلی پٹی پر صفائی ستھرائی رکھی جائے ، یہاں بنی نوع انسان کے لیے حفاظت اور صحت کے بھرپور انتظامات ہوں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد دینے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت کے ساحلوں کو صاف رکھنے پر زور دیا ہے اور ممبئی کے جوہو ساحل سے کچرا صاف کرنے کے لیےرضاکاروں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے ساحل سمندر کی صفائی کے بارے میں پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے ٹویٹ کیا، "قابل ستائش... میں اس کوشش میں شامل ہونے والے ہر ایک شخص کی تعریف کرتا ہوں۔ بھارت کے پاس ایک طویل اور خوبصورت ساحل ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم اس پر توجہ مرکوز کریں۔ اپنے ساحلوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ وزیر موصوف نے کہا، ’’ممبئی کے جوہو ساحل پر ایک کلین تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور شہری تنظیموں نے حصہ لیا۔‘‘
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی مہم میں پوری حکومت اور پورے ملک کے نظریے کی تعریف کی اور خاص طور پر وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی، جل شکتی کی وزارت ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری مصنوعات کی وزارت ، وزارت خارجہ ، اطلاعات و نشریات کی وزارت، اور غیر سرکری تنظیموں جیسے کہ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) ، بھارتی ساحلی گارڈ، قدرتی آفات سےنمٹنے والی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، سیما جاگرن منچ، ایس ایف ڈی، ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمی ( پی ایس جی) کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لینے والی دیگر سماجی تنظیمیں اور ماہرین تعلیم کی طرف سے تعان دیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 10389
(Release ID: 1860387)
Visitor Counter : 91