کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گویل اقتصادی اور سرمایہ کاری کمیٹی کی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کے لیے 18، 19 ستمبر 2022 کو سعودی عرب جائیں گے


جناب پیوش گویل اورسعودی عرب کے توانائی کے وزیرترجیحی شعبوں پر بات چیت کریں گے جن میں مغربی ساحل پر تیل صاف کرنے کا پروجیکٹ ، سمندر کے اس پار گرڈ ، ماحول کے لیے سازگار ہائیڈروجن، خوراک کی یقینی فراہمی، دوا سازی ، توانائی کی بچت اور بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا سعودی منصوبہ

کامرس کے وزیر جناب گویل اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی کے ساتھ بہت سے اقتصادی معاملات پر بات  چیت کریں گے

Posted On: 17 SEP 2022 7:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17ستمبر، 2022/ کامرس و صنعت ، صارفین کےامور ، خوراک اور تقسیم عامہ اور کپڑے کی صنعتوں کےمرکزی وزیر جناب پیوش گویل سعودی عرب کےتوانائی کے وزیر شہرادہ عبدالعزیز بن سلمان کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری سے متعلق میٹنگ کی مشترکہ صدارت کے لیے 18 ، 19 ستمبر 2022 کو سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وزارتی کمیٹی، بھارت – سعودی عرب اہم شراکت داری کونسل کےفریم ورک کےتحت قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی اعلیٰ ترین سطح پر بھارت کے وزیر اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کرتے ہیں۔

امید ہے کہ دونوں وزیر اقتصادی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے مختلف مشترکہ ورکنگ گروپوں کے تحت کی گئی پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔

امید ہےکہ دونوں رہنما بہت سے ترجیحی شعبوں اور پروجیکٹوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے جس میں مغربی ساحل پر تیل صاف کرنے کا پروجیکٹ ، سمندر کے اس پار گرڈ کنکٹیویٹی ، ماحول کے لیےسازگار ہائیڈروجن ، خوراک کی یقینی فراہمی،  توانائی کی بچت اور دوا سازی  بھی شامل ہے۔ دونوں رہنما فروری 2019 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھارت کے دورے کے دوران کیے گئے اعلانا ت پر کی گئی پیش رفت میں تیزی لانے پر بھی بات چیت کریں گے۔ یہ رہنما بھارت میں 100 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر موصوف اپنے دورے میں سعودی عرب کے کامرس کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی سے بھی ملاقات کریں گے اور امید ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سی اقتصادی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات کی وضاحت  ایک پر امید حکمت عملی پر مبنی شراکت داری سے ہوتی ہے جس میں تعاون کے سبھی بڑے شعبے شامل ہیں۔  اقتصادی تعلقات  اس شراکت داری کا اہم ستون ہے۔ بھارت – سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور سعودی عرب بھارت کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

بھارت کے اہم شراکت داروں میں سےایک شراکت دار ملک سعودی عرب کے اس دورے سےاس فعال اور ہمیشہ ترقی کرنے والی اہم شراکت داری کو مزید رفتار ملے گی اور نئے شعبوں میں تعاون کے لیے راستہ ہموار ہوگا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 10388


(Release ID: 1860385) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi