امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر آج حیدرآباد میں منعقدہ ایک سروس پروگرام میں معذور افراد کو متعدد آلات اور سرکاری اسکولوں اور کمیونٹی ہوسٹلوں کو صفائی  کی مشینیں پیش کیں


آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ ہے جو قوم کے لئے عالمی افتخار لائے ہیں اور عوام کوایک پسندیدہ رہنما ملا ہے

وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر شخص کسی نہ کسی شعبہ میں اپنی خدمات دے تاکہ ملک بھر میں کروڑوں غریب ، پسماندہ اور ضرورتمند افراد کو مدد مل سکے اور ان کے حالات بہتر ہوں

جناب مودی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اپنی زندگی ضرورتمندوں کی مدد کے لئے وقف کردی ہے، انھوں نے 60کروڑ غریب عوام کا معیار زندگی بلندی کرنے کے لئے متعدد اسکیمیں شروع کی ہیں

وزیر اعظم مودی نے پیدائشی طور پر یا کسی حادثے سے دوچار ہو کر کسی بھی طرح سے معذور ہوجانے والے افراد کی زندگی کو باوقار بنانے کے لئے سب سے بڑا کام کیا ہے

کرنسی نوٹ بریل میں پرنٹ کئے جاتے ہیں تاکہ بصارتی معذوری سے دوچار افراد کرنسی نوٹوں کو پہچان سکیں اور ہندوستان وہ واحد ملک ہے جس کی کرنسی بریل میں ہے

ہر سرکاری دفتر میں معذور افراد کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں تاکہ وہ لفٹ تک آسانی سے پہنچ سکیں اور یہ ان کی زندگی کے لئے ایک بڑی آسانی ہے

Posted On: 17 SEP 2022 7:09PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ پر آج حیدرآباد میں منعقدہ ایک سروس پروگرام میں معذور افراد کو متعدد آلات اور سرکاری اسکولوں اور کمیونٹی ہوسٹلوں کو صفائی کی مشینیں پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00187U5.jpg

اپنی تقریر میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ ہے جو قوم کے لئے عالمی سطح پر سرمایہ افتخار بنے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس بات پرزور دیتے ہیں کہ سماج کا ہر شخص کسی نہ کسی شعبے میں خدمات انجام دے تاکہ کروڑوں غریب، پسماندہ اور ضرورتمند افراد کی مدد ہوسکے اور ان کے حالات بہتر ہوں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب مودی نے اپنی پوری زندگی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے وقف کردی ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد انھوں نے 60 کروڑ غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے متعدد اسکیموں کا آغاز کیا۔ کروڑوں غریب لوگوں کو مکان ، بجلی ، پانی ، بیت الخلاء اور رسوئی گیس سلنڈروں کے لئے پانچ لاکھ روپے کا انشورنس  دیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CY35.jpg

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیدائشی طور پر کسی حادثے کا شکار ہو کر کسی بھی طرح کی معذوری کا شکار ہونے والوں کو باعزت نام دیا ہے۔ جناب مودی نے اس طرح کے لوگوں کو دویانگ کا نام دیا تاکہ وہ عزت ووقار کے ساتھ جی سکیں۔ پہلے لوگ معذور افراد کو ہمدردی کی نگاہ سے دیکھتے تھے لیکن اب انھیں احترام کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S2IU.jpg

جناب امیت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے معذور افراد کے لئے بہت سے کام کئے ہیں ۔ روپے کا ہر نوٹ بریل پر بھی پرنٹ کیا جاتا ہے تاکہ بینائی کے معذوری سے دوچار لوگ اس کی بہ آسانی شناخت کرسکیں اور ہندوستان وہ واحد ملک ہے جس کی کرنسی بریل اسکرپٹ میں بھی لکھی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں معذور افراد کی لفٹ تک بہ آسانی رسائی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ، اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ان کے لئے خاص انتظامات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YXQS.jpg

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ سماجی بہبود کی وزارت ، حکومت نے کروڑوں افراد کو ان کی زندگی کا آسان بنانے کے ذرائع فراہم کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہت سے معذور افراد کو اس طرح کے ذرائع اور آلات فراہم کئے گئے ہیں کہ وہ معاشرے میں عزت ووقار کے ساتھ کھڑے ہوسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051TC7.jpg

****

 

U.No: 10381

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1860329) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Telugu