وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں ڈی ٹی ایچ خدمات کے لیے ’لائسنس فیس‘، ’پلیٹ فارم خدمات‘ اور ’بنیادی ڈھانچہ ساجھاکرنے‘ سے متعلق آپریشنل رہنما خطوط

Posted On: 16 SEP 2022 7:45PM by PIB Delhi

30 دسمبر 2020 کو جاری کیے گئے ترمیم شدہ ڈی ٹی ایچ رہنما خطوط کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت نے بھارت میں ڈائرکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) خدمات کے لیے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط لائسنس فیس کی ادائیگی، پلیٹ فارم خدمات (پی ایس) چینلوں اور ڈی ٹی ایچ آپریٹروں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ کو ساجھا کرنے سے متعلق آپریشنل فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔

ڈی ٹی ایچ آپریٹروں کے ذریعہ لائسنس فیس کی ادائیگی سے متعلق رہنما خطوط اس کی سہ ماہی ادائیگی کے لیے شیڈیول طے کرتے ہیں۔

پلیٹ فارم خدمات (پی ایس) چینلوں سے متعلق، رہنما خطوط ’پلیٹ فارم خدمات‘ کی تعریف فراہم کرتے ہیں اور پلیٹ فارم خدمات کو چلانے میں ڈی ٹی ایچ آپریٹروں کے لیے اصول وضع کرتے ہیں، جن میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل نکات بھی شامل ہیں:

  • فی آپریٹر اجازت دیے گئے چینلوں کی مجموعی تعداد کو مجموعی چینل کیریج صلاحیت کے 5 فیصد تک محدود کیا جانا ہے۔
  • تمام پی ایس کو لینئر چینلوں سے الگ کرنے کے لیے ’پلیٹ فارم خدمات‘ کے طورپر ایک کیپشن رکھا ہوگا۔
  • پی ایس کا مواد پلیٹ فار کے لیے مخصوص ہونا چاہئے اور کسی دیگر تقسیم کار پلیٹ فارم آپریٹر  کے ساتھ راست یا غیر راست طور پر ساجھا نہیں کیا جانا چاہئے۔
  • تمام پی ایس چینلوں کو ان کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کے ساتھ الیکٹرانک پروگرام گائڈ (ای پی جی) میں’پلیٹ فار خدمات‘ زمرے کے تحت ایک ساتھ رکھا جائے گا اور ٹی آر اے آئی کے قابل اطلاق احکامات/ ہدایات/ ضوابط کے مطابق پی ایس کے ایکٹی ویشن / ڈی ایکٹی ویشن متبادل کے ساتھ رکھا جائے گا۔

ڈی ٹی ایچ آپریٹر کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے کو ساجھا کرنے سے متعلق آپریشنل رہنما خطوط وہ ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں جس میں شیئرنگ کو ضابطہ کے تحت لایا جا سکتا ہے، جوابدہی اور تعمیل کے لیے ضوابط کا تعین کیا جا سکتا ہے اور ساجھا کرنے والی پارٹیوں کی انفرادی ذمہ داری کی تعریف وضع کی جا سکتی ہے۔

یہ آپریشنل رہنما خطوط آرڈر جاری کرنے کی تاریخ یعنی 16 ستمبر 2022 سے نافذ ہوچکے ہیں۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10347




(Release ID: 1860060) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi