کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے کمبوڈیا کے سیئم ریپ شہر میں منعقدہ انیسویں آسیان-ہندوستان اقتصادی وزرا کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

Posted On: 16 SEP 2022 3:48PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے کمبوڈیا کے وزیر تجارت جناب پین سوراسک کے ساتھ مل کر 16 ستمبر 2022 کو کمبوڈیا کے سیئم ریپ شہر میں منعقدہ 19ویں آسیان-ہندوستان اقتصادی وزرا کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ تمام 10 آسیان ممالک - برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے اقتصادی وزرا یا ان کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزرا نے بتایا کہ آسیان اور ہندوستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کووڈ-19 عالمی وبا کے اثرات سے بحال ہونے لگے ہیں اور ہندوستان اور آسیان کے درمیان دو طرفہ تجارت سال بہ سال 39.2 فیصد بڑھ کر 2021 میں 91.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ وزرا نے آسیان انڈیا بزنس کونسل (اے آئی بی سی) کی طرف سے آسیان-ہندوستان اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے اور اے آئی بی سی کی طرف سے 2022 میں شروع کی گئی سرگرمیوں کو بھی بیان کیا۔

وزرا نے عالمی وبا کے معاشی اثرات کو کم کرنے اور کووڈ-19 کے بعد پائیدار بحالی کی سمت کام کرنے کے لیے اجتماعی کارروائی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزرا نے آسیان-انڈیا ٹریڈ ان گڈس ایگریمنٹ (AITIGA) ایڈوانس مذاکرات کے آغاز کے ذریعے ضروری سامان اور خدمات کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط سپلائی چین کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

محترمہ انوپریہ پٹیل نے کووڈ-19 عالمی وبا پر قابو پانے میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کی گئی پیش رفت کا اشتراک کیا جس میں اس کی موجودہ توجہ تمام اہل شہریوں کی حفاظتی ٹیکوں پر ہے اور جنوری 2021 میں ویکسینیشن اسکیم کے آغاز کے 18 ماہ بعد جولائی 2022 میں حاصل کی گئی بوسٹر خوراک بھی شامل ہے۔ ویکسین کی 2 بلین خوراکوں کی فراہمی کی اہم کامیابی کے بارے میں بتایا گیا۔ انھوں نے اپنی ایف ڈی آئی پالیسی کو آزاد اور آسان بنانے کے لیے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا، جس کے نتیجے میں ایف ڈی آئی کی آمد کے حجم میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انھوں نے آسیان ممالک کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اس کی کامیابی میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔

وزرا نے 12 سے 17 جون 2022 کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی 12ویں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی وزارتی کانفرنس کے کامیاب نتائج اور قواعد پر مبنی، غیر امتیازی، کھلے، منصفانہ، جامع، مساوی اور شفاف کثیر جہتی تجارتی نظام کا خیر مقدم کیا۔

محترمہ انوپریہ پٹیل نے ایک مضبوط، متحد اور خوشحال آسیان کی حمایت کے ساتھ ساتھ منصفانہ اور پائیدار تجارت کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں شراکت داروں کی خواہشات کو متوازن کرتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10337


(Release ID: 1859900) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi