مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں ٹیلی مواصلات کو مضبوط کرنے کے لئے ایک نیا قانونی ڈھانچہ درکار ہے

Posted On: 28 JUL 2022 6:10PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بھارت کی معیشت کے تمام پہلووں کو اجاگر کرنے کی مضمرات جاگزیں ہیں اور اس کے ذریعہ سماجی تغیر لایا جاسکتا ہے اور آتم نربھر بھارت کے تصور کے حصول کے لائق بنایا جاسکتا ہے۔ ٹیلی مواصلات ڈیجیٹل حکمرانی میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے تحت شہریوں اور اداروں کو ڈیجیٹل حکمرانی میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے تحت شہریوں اور اداروں کو اشیا اور خدمات کی عوام پر مرکوز فراہمی اور ڈیٹا کے استعمال پر زور دیا  گیا ہے۔

بھارت میں ٹیلی مواصلات کے لئے قانونی فریم ورک کو ان قوانین کے ذریعہ منضبط کیا جاتا ہے جنہیں بھارت کی آزادی سے کافی پہلے نافذ کیا جاچکا ہے حالیہ دہائیوں میں ٹکنالوجی خاطرخواہ ارتقا ہوا ہے۔ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی غرض سے زیادہ تر علاقوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ٹیلی مواصلات سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ان میں امریکہ (1996)، آسٹریلیا (1979)، برطانیہ (2003)، سنگاپور (1999)، جنوبی افریقہ (2000) اور برازیل (1997) شامل ہیں۔

متعلقہ فریق اور شراکت دار قانونی فریم ورک کے ارتقا کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ اسے بدلتی ٹکنالوجیوں کے مطابق تیار کیا جاسکے۔

درج بالا کے پیش نظر ، حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ایک نئے قانونی فریم ورک کے لئے درکار ایک مشاورتی پیپر تیار کیا ہے۔ اس مشاورتی پیپر کو https://dot.gov.in/whatsnew/consultation-paper-need-new-legal-framework-governing-telecommunication-india پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ مشاورتی پیپر کے بارے میں متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں سے ان کی آرا طلب کی گئی ہیں جنہیں 25 اگست 2022 تک پیش کیا جاسکتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ع م  ۔ م  ص

 (U: 10328)

 

                          


(Release ID: 1859792) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi