وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن نے مالی استحکام اور فروغ سے متعلق کونسل کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
15 SEP 2022 5:21PM by PIB Delhi
خزانے اور کارپوریٹ کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج ممبئی میں مالی استحکام اور فروغ سے متعلق کونسل (ایف ایس ڈی سی ) کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کی۔
کونسل میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ معیشت کےلئے پہلے سے انتباہی اشاروں اور ان سے نمٹنے کی ہماری تیاری ،موجودہ مالی/قرض اطلاعاتی نظام کی اہلیت میں اصلاح ،مالی بازار کے ڈھانچے سمیت نظامی طورپر اہم مالی اداروں میں حکومت اور اتنظامیہ کے مسائل ،مالی شعبہ میں سائبر سکیورٹی ڈھانچے کو مضبوط کرنا،سبھی مالی خدمات اور متعلقہ کاموں کےلئے مشترکہ کے وائی سی ،اکاؤنٹ ایگریگیٹر پر اپ ڈیٹ اور اگلے قدم ،بجلی کے شعبہ کے فنانسنگ سے متعلقہ مسئلے ،نئے خود کفیل بھارت میں گفٹ آئی ایف ایس سی کی حکمت عملی کا کردار ،گفٹ -آئی ایف ایس سی کے بین ریگولیٹری مسئلے اور سبھی سرکاری محکموں کے ذریعہ رجسٹرڈ ویلیورز کی خدمات کے استعمال کی ضرورت وغیرہ موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔
کونسل کی میٹنگ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ مالی شعبہ میں خطروں ،مالی حالات اور بازار میں مستقل بنیاد پر حکومت اور ریگولیٹروں کی جانب سے ہورہیں پیش رفت کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے ،جس سے مناسب اور بروقت اقدامات کرتے ہوئے کسی بھی خطرے کو کم کیا جا سکے اور مالی استحکام میں مضبوطی لائی جا سکے۔
کونسل نے 2023 میں بھارت کے ذریعہ جی 20 کی صدارت کے دوران اٹھائے جانے والے مالی شعبہ کے مسئلوں کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ،مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری ، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس ،وزارت خزانہ ،محکمہ اخراجات میں سکریٹری اور خزانہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن ،وزارت خزانہ ،اقتصادی امور کے محکمے میں سکریٹری جناب اجے سیٹھ،وزارت خزانہ ،محکمہ ریونیو میں سکریٹری جناب ترون بجاج ،وزارت خزانہ ،مالی خدمات کے محکمے میں سکریٹری جناب سنجے ملہوترا ،وزارت خزانہ میں چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننت ناگیسورن ،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی چیئرپرسن محترمہ مدھابی پوری بچ،انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب دیب آشیش پانڈا ،پینشن فنڈ ریگولیٹری اور ڈولپمنٹ اتھاریٹی کے چیئرپرسن جناب سوپرتم بندوپادھیائے،انسولونسی اینڈ بینک کرپسی آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب روی متل ،انٹرنیشنل فنانشیل سروسز سینٹرس اتھاریٹی کے چیئرپرسن جناب انجیتی سری نیواس اور وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے ایف ایس ڈی سی میں سکریٹری نے بھی شرکت کی۔
******
ش ح۔ ا م۔
U NO-10316
(Release ID: 1859745)
Visitor Counter : 133