خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
این سی ڈبلیو نے ہندوستان میں خواتین کے عطائے اختیار اور سی ایس آر بطور عامل کے موضوع پر ایک گول میز مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا
خواتین کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سی ایس آر فنڈز کے استعمال کو سمجھنے اور منصوبہ بندی کرنے کا ہدف
Posted On:
15 SEP 2022 7:05PM by PIB Delhi
قومی کمیشن برائے خواتین نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے ’ہندوستان میں خواتین کے عطائے اختیار اور سی ایس آر بطور ایک عامل‘ کے موضوع پر ایک گول میز میٹنگ کا اہتمام کیا، جو کہ ممبئی میں معیاری صنعتی اداروں اور بڑے کارپوریٹ فاؤنڈیشن کے سربراہوں کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ تھی۔ مشاورت کا مقصد خواتین کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سی ایس آر فنڈ کے استعمال کو سمجھنا اور منصوبہ بندی کرنا تھا۔ یہ بات چیت ایس ڈی جی اور خواتین کے عطائے اختیار کے حصول میں سی ایس آر کا کردار اور سی ایس آر: دوسروں کے ساتھ معاون جگہوں کی تخلیق جیسے موضوعات پر مرکوز تھی۔
اس میٹنگ کی صدارت این سی ڈبلیو کی چیئر پرسن محترمہ ریکھا شرما نے کی، اس کے ساتھ ہی جناب اشنک دیسائی، شریک چیئرمین، سی آئی آئی قومی کمیٹی برائے سی ایس آر، محترمہ میتا راجیولوچن، ممبر سکریٹری، این سی ڈبلیو اور محترمہ رمجھم، شریک چیئر پرسن، سی آئی آئی قومی کمیٹی اس موقع پر موجود تھے۔ سی ایس آر پر مشاورت میں 32 کارپوریٹس کے سی ایس آر سربراہان نے شرکت کی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، محترمہ ریکھا شرما نے خواتین کو با اختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جہاں صنعت ملوث ہو سکتی اور تعاون کر سکتی ہے۔ ان میں گھریلو تشدد سے بچ جانے والوں کی بحالی، انسانی اسمگلنگ سے بچائی گئی خواتین کی روزی روٹی کا انتظام، معذور خواتین کے لیے ہنر، لڑکیوں کی تعلیم، تحقیق اور ڈیٹا شامل ہیں۔
”سی ایس آر صنفی عدم مساوات سے نمٹنے کا ایک نیا ذریعہ ہے۔ اگر کارپوریٹس مشترکہ ترجیحات کی نشاندہی کر سکیں اور ایک ساتھ مل کر کام کر سکیں تو تمام شعبوں میں خواتین کو با اختیار بنانے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے تاکہ بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کیا جا سکے،“ محترمہ شرما نے کہا۔
ایک علیحدہ سیشن میں، شرکاء نے خواتین کو با اختیار بنانے کے سب سے بڑے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جیسے کہ انسانی اسمگلنگ سے بچائی گئی خواتین کے لیے مہارت اور پناہ، مالی شمولیت اور کام کرنے والی خواتین کے لیے چائلڈ سپورٹ سروسز اور یہ کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے صنعت کس طرح تعاون کر سکتی ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے میں حکومت کے کردار اور کس طرح سی ایس آر با اختیار بنانے میں سہولت فراہم کر سکتا ہے اس کے بارے میں بھی آراء طلب کی گئیں اور اظہار خیال کیا گیا۔
گول میز نے این سی ڈبلیو کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کارپوریشنوں کے ذریعے شروع کیے گئے سی ایس آر اقدامات سے آگاہ کرنے میں مدد کی۔ اس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کے لیے ایک راستہ تیار کرنا تھا۔
***********
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 10302
(Release ID: 1859675)
Visitor Counter : 139