وزارت آیوش
سی سی آر اے ایس میں حفظان صحت سے متعلق عالمی تحقیق میں ایک نیا پہلو شامل کرنے کی صلاحیت ہے : ویدیہ کوٹیچا
Posted On:
15 SEP 2022 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15تمبر، 2022/ آیوش ویدیہ وزارت کے سکریٹری راجیش کوٹیچا نے آیورویدک علوم میں تحقیق کے لیے مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس) کا آج دورہ کیا جو آیوش کی وزارت کے ماتحت ایک سائنسی تحقیقی کونسل ہے۔ سکریٹری کا دورے کا مقصد کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا ۔ اطلاع کے مطابق کونسل آیورویدک علوم کے میدان میں قابل غور کام کرتی رہی ہے ۔ اور اس میں صدر جمہوریہ ہند سے 2019 میں بڑھتی عمر کے میدان میں ریسرچ کے بہترین ادارے کا خطاب حاصل بھی کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سی سی آر اے ایس آیوش (آیوروید، یوگ و نیچرو پیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی) ، کی وزارت کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو حکومت ہند کے ماتحت ہے۔ یہ بھارت میں ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے جو آیوروید میں سائنسی طرز پر مرکبات تیار کرنے ، تال میل قائم کرنے ، ترقی دینے اور تحقیق کو فروغ دینے کا کام انجام دیتا ہے۔ اس کونسل کو ایورویدک علوم کے میدان میں سائنسی تحقیق میں ایک سرکردہ ادارہ سمجھا جاتا ہے۔
کونسل کے سائنسدانوں اور عملے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے سکریٹری نے انہیں مبارکباد دی اور کہا ’’مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ سی سی آر اے ایس سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے آیوروید کے فوائد شہریوں تک پہنچانے کی اپنی کوششوں میں کامیاب رہی ہے۔ ‘‘
سکریٹری کوٹیچا نے افسران سے کہا کہ وہ عمارتی پروجیکٹوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق دیگر سرگرمیوں جیسے زیر التوا معاملات میں تیزی لائیں۔ انہوں نے مزید کہا ’’کونسل اپنے طور پر مثالی کام انجام دیتی رہی ہے البتہ، بہت سی ایسی سرگرمیاں ہیں جن میں افرادی قوت یا بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے رکاوٹ آسکتی ہے‘‘۔ کونسل کو اس طرح کے معاملات حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے اور جہاں کہیں ضرورت ہو وہاں وزارت کی طرف سے مدد لی جاسکتی ہے‘‘۔ اسپتالوں اور لیباریٹریز کے منسلک کیے جانے کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل نے سکریٹری کو بتایا کہ اس کی تین لیباریٹریز کو نابل کی طرف سے ایکریڈائٹیشن مل چکا ہے اور 14 ادارے نابھ ایکریڈائٹیشن کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔
’’سکریٹری کوٹیچا نے یہ بھی کہا کہ کونسل ایک ایسا نظام تیار کرنے کی کوشش کرے جس کے تحت انتظامیہ ، مالیے اور ایچ آر سے متعلق سرگرمیوں پر اس کے سبھی فیلڈ آفسز میں قریبی نظر رکھی جا سکے۔ ‘‘ انہوں نے کونسل کی تحقیق کی اشاعتوں کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی بھی سفارش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’تکنیکی افسروں کی حالیہ تعداد کو زیر غور رکھتے ہوئے اعداد و شمار کی اشاعت کی تعداد میں بہتری لانے کی ابھی کافی گنجائش موجود ہے۔ اور کونسل زیادہ موثر جرائد میں اشاعت کے لیے اپنے سائنسدانوں کو تحریک دینے کی کوشش کرے۔‘‘
سی سی آر اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ربی نارائن آچاریہ، نے سکریٹری کوٹیچا کو جاری سائنسی سرگرمیوں اور بنیادی پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا ’’آیوش کی وزارت کی رہنمائی اور مدد سے کونسل نے پوری دنیا میں ساخ والے اداروں کے ساتھ بامعنی اور عوامی بہبود پر مرکوز اشتراک قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل نے امریکہ، برطانیہ، لاتویا اور جرمنی کے ممتاز ادروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ہم نے آئی سی ایم آر، ای سی اے آر، سی ایس آئی آر، آئی آئی ٹی، بی ایچ یو اور دیگر سمیت سرکردہ بھارتی اداروں کے ساتھ بھی اہم اشتراک کیا ہے۔
****
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 10294
(Release ID: 1859668)
Visitor Counter : 152