الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت چندرشیکھر تروپتی میں بھارت کے اولین لتھیئم سیل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 SEP 2022 5:20PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر  آئندہ روز آندھراپردیش کے شہر ترو پتی میں بھارت کی اولین لتھیئم سیل مینوفیکچرنگ سہولت کے پری- پروڈکشن مرحلہ کا افتتاح کریں گے۔

یہ جدید سہولت 165 کروڑ روپئے کے بقدر کے تخمینہ کے ساتھ چنئی کی میونوتھ انڈسٹریز لمیٹڈ کےذریعہ قائم کی گئی ہے۔ یہ سہولتی مرکز 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ٹیمپل ٹاؤن میں قائم کردہ دو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرس میں سے ایک واقع ہے۔

اس پلانٹ کی تنصیب شدہ  صلاحیت فی الحال 270 ایم ڈبلیو ایچ کے بقدر ہے اور یہ 10 اے ایچ صلاحیت کے حامل یومیہ 20000 سیل تیار کر سکتا ہے۔ ان سیلوں کو پاور بینک میں استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صلاحیت بھارت کی موجودہ ضرورت کی تقریباً 60 فیصد کے بقدر ہے۔

اس سہولتی مرکز میں موبائل فون، سننے اور پہننے والے آلات جیسے دیگر برقی سازو سامان کے سیل بھی تیار کیے جائیں گے۔

فی الحال بھارت بنیادی طور پر چین، جنوبی کوریا، ویتنام اور ہانگ کانگ سے لیتھیم آئن سیل کی مکمل ضروریات درآمد کرتا ہے۔

جناب چندرشیکھر نے تروپتی روانہ ہونے سے قبل کہا کہ اس پلانٹ کا افتتاح بھارت کو برقی سازو سامان کی مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کی وزیر اعظم مودی کی تصوریت کی سمت میں ایک قدم ہے۔

جناب چندر شیکھر دو ای ایم سیز میں واقع ڈکسن ٹکنالوجیز اور یونائیٹڈ ٹیلی لنکس کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر موصوف میونوتھ انڈسٹریز کے ذریعہ قائم کردہ لتھیئم سیل مینوفیکچرنگ سہولت کے افتتاح کے بعد میڈیا سے خطاب کریں گے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10296


(Release ID: 1859653) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi