کامرس اور صنعت کی وزارتہ

موٹر گاڑیوں کی صنعت تبدیلی کے دور میں ہے اور تیزی سےآگے بڑھ رہی ہیں: جناب پیوش گوئل


آٹوموٹیو اجزاء کی صنعت کا مستقبل  ایک دوسرے سے جڑا ہوا، سہولت پذیر، صاف توانائی اور صاف جدید ٹیکنالوجی پر منحصر ہے: جناب گوئل
آٹوموٹیو اجزاء کی صنعت کو حکومت سے رجوع کرنا چاہئے اگر انہیں  مصنوعات کو مقامی بنانے کے بجائے درآمد کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے
صنعتی دنیا سے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیت کی توسیع اور ہندوستان کو دنیا میں اول بنانے کی اپیل کی

جناب گوئل نے 62 ویں آٹوموٹیو کمپوننٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ایم اے) کےاجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 14 SEP 2022 8:17PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ موٹر گاڑیوں کی صنعت تبدیلی کے دور میں ہے اور تیزی سے اضافہ کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے آج نئی دلی میں 62 ویں موٹر گاڑیوں کے اجزا کو تیار کرنے والی ایسوسی ایشن (اے سی ایم اے) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17R2C.jpeg

آج کے اجلاس کا موضوع ‘فیوچر آف موبیلٹی- ٹرانسفارمنگ ٹو بی اہیڈ آف دی اپرچیونٹی’ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ موٹر گاڑیوں کے اجز کی صنعت کا مستقبل زیادہ مربوط ہونے، سہولت پر توجہ مرکوز کرنے، صاف توانائی اور صاف موبیلٹی نیز جدید تکنیک کا استعمال کرنے کی جانب رخ کرنے پر منحصر ہے۔ اِس صنعت کی ترقی کی کہانیوں پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے معیار اور لاگت کی مسابقت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2LBTK.jpeg

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں آٹو موبائل صنعت کی کمزور مانگ اور اہم طو رپر کووڈ کی وجہ سے کساد بازاری جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب سب سے خراب صورتحال ختم ہوچکی ہے اور 2 اور 3 پہیہ گاڑیوں کی فروخت کی درج تعداد سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صنعت دوبارہ بہتر حالت میں واپس آرہی ہے۔

آٹو موٹیو صنعت کے بڑے امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ آٹو موٹیو صنعت مجموعی گھریلو پیداوار میں اہم تعاون فراہم کرتا ہے، روزگار پیدا کرتا ہے، ہنرمندی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، صلاحیت مندوں کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ایک ایسا ایکو سسٹم ہے، جس کا سماج پر کافی اثر ہے۔ انہوں نے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم پی ایل آئی جیسے اقدامات کے توسط سے صنعت کی حمایت کرنے میں حکومت کی عہدبستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیمی کنڈکٹر کو بھی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

پوری دنیا کے ممالک کے قابل اعتماد شراکت داروں اور آسان سپلائی چین کے تئیں جاری تلاش کو دیکھتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک میں اِس طرح کے مواقع دوسرے ممالک میں موجود ہیں۔ وزیر موصوف نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ متعدد ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے پر بات چیت بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) اِس سال کے آخر تک اُن کی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کرلیا جائے گا۔ جناب گوئل نے صنعت کو 5 نکاتی عملی ایجنڈا پیش کیا:

  • عالمی سطح پر مسابقت کے لئے مانگ کے معیار اور درآمدات پر انحصار کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔
  • جامع طور پر سوچیں اور واضح اور مسابقت کے جذبے سے دوسروں کے ساتھ جڑنے کے لئے ایک بڑے نقطہ نظر کے ساتھ کام کریں۔
  • قدر میں اضافہ پر زور دیں۔
  • غیر مسابقتی بازار سے باہر نکلیں اور اُن شعبوں میں بازار کے نئے مواقع کو تلاش کریں، جہاں ہم مسابقت میں حصہ لے سکتے ہیں۔
  • صنعت کے لئے وسیع مقصد، جارحانہ اہداف اور عزائم مقرر کریں۔

جناب گوئل نے صنعتی دنیا سے اِس طرح سے مل کر کام کرنے کے لئے کہا تاکہ غیر رسمی شعبے اور چھوٹی صنعتیں بھی حکومت کی مدد سے مستفید ہوسکیں۔ مصنوعات کو مقامی بنانے اور مقامی آٹو اجزا کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے صنعت کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے آٹو اجزا کی صنعتوں سے کہا کہ وہ ترجیحی سپلائروں سے مقامی اشیا کے انتخاب کے خلاف کسی بھی اشیا کی درآمدات کے لئے دباؤ یا مجبوری کا سامنا کرنے کی صورت میں حکومت سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اِس کا سخت نوٹس لے گی۔ انہوں نے منصفانہ تجارتی طور طریقوں کو یقینی بنانے میں حکومت کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اختتامی خطاب میں وزیر موصوف نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی مصنوعات کی خرید وفروخت میں توسیع اور ہندوستان کو آٹو صنعت میں عالمی لیڈر بنانے کی اپیل کی۔

**********

 

(ش ح ۔  ع ح۔ ع ر)

U-10268

 



(Release ID: 1859526) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi