بجلی کی وزارت
بجلی کے سرکاری سیکٹر کے ادارے پی ایس یوز نے قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت نامےپر دستخط کیے
این ٹی پی سی تیر اندازی کے فروغ کے لیے 115 کروڑ روپے کی عہد بند
آر ای سی ۔ خواتین کی ہاکی، باکسنگ اور ایتھلیٹکس کے لیے 100 کروڑ کی عہد بند
جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ، ‘‘کھیل کود قوم کی تعمیر کا ایک لازمی جز ہے’’
مختلف کھیلوں کی مالی مدد کے لیے بجلی کے سرکاری سیکٹر کے مزید ادارے آگے آئیں ہیں: جناب آر کے سنگھ
Posted On:
14 SEP 2022 8:46PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی اور آر ای سی لمٹیڈ اور ، توانائی کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹر کے دو بڑے اداروں نے ایک تاریخی تقریب میں آج قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈز (این ایس ڈی ایف) اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس ) کے ساتھ قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر(ایم او یو) پر دستخط کیے۔ بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں اور اطلاعات و نشریات کے مرکز ی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران مفاہمت اس تاریخی اقرار نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر جناب گرودیپ سنگھ، سی ایم ڈی این ٹی پی سی، جناب وویک کمار دیوانگن، سی ایم ڈی آر ای سی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، مختلف نامور کھلاڑی اور سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
جناب آر کے سنگھ نے سرکاری سیکٹر کے دونوں اداروں پی ایس یوز کو بھارت میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے زبردست کوششوں کے لیے مبارکباد دی۔ جس میں این ٹی پی سی کی طرف سے تیر اندازی کے لیے5 برسوں کے لیے 215 کروڑ روپے، 115 کروڑ روپے کا وعدہ جب کہ آر ای سی کی طرف سے خواتین کی ہاکی، باکسنگ اور ایتھلیٹکس کے لیے 3 برسوں کے لیے 100 کروڑ روپے کا وعدہ شامل ہے۔
جناب آر کے سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھیل، کردار سازی اور قوم کی تعمیر کا ایک لازمی جز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا جیسا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم کے نعرے کو دوہرایا اور بتایا کہ اولمپک سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی طرف سے مختلف کھیلوں میں جیتنے والے تمغوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔جناب آر کے سنگھ نے مزید کہا کہ ہمیں کھیلوں میں ہنر کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنی ہوگی، کوچز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔
توانائی کے وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری سیکٹر پی ایس یوز کے بہت سے ادارے مختلف دیگر کھیلوں کی مالی مدد کے لیے آگے آئیں گے۔ انہوں نے بجلی سے متعلق پی ایس یوز پر زور دیا کہ وہ نہ صرف کامیاب ایتھلیٹس کو بلکہ دوسرے ان ایتھلیٹس کو بھی روزگار فراہم کرنے میں آگے آئیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آنے والے اولمپکس کے لیے تمام ایتھلیٹس کو بڑی جیت اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بات مکمل کی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بجلی کی وزارت کے دو پی ایس یوز نے کھیلوں کی ترقی کے لیے کل 215 کروڑ روپے کی مدد فراہم کی ہے، جس سے یہ ایک تاریخی موقع بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی وزارت کی طرف سے یہ تعاون کھیلوں کے شعبے کو تقویت فراہم کے لیے ایک طویل سفر طے کرے گا۔ ‘‘ کارپوریٹس سے لے کر افراد تک اور مختلف اداروں سے لے کر ریاستوں تک، سب کو ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرنا چاہیے۔ جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ مفاہمت کے اس اقرار نامے پر دستخط سے ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔’’، ۔ ‘‘اس سے پہلے، میں نے این ایس ڈی ایف میں ایک کھلاڑی، ایک کھیل اور اکیڈمی کو اپنانے کے لئے آن لائن عطیات پر زور دیا تھا۔ اب، این ٹی پی سی اور آر ای سی دونوں نے کھیلوں اور کھلاڑیوں کو اپنا لیا ہے۔ اور اایسا وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جناب ٹھاکر نے مزید کہاکہ بہت سارے پی ایس یوز ہیں لیکن جو آگے آتے ہیں وہ بھارت کو سافٹ پاور بنانے میں مدد کرتے ہیں، کھلاڑیوں کو نشے سے دور رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں،’’
آر ای سی نے ‘‘کھیلوں کی وسیع بنیاد اور بھارت میں کھیلوں میں بہتری کو فروغ دینے کے لئے ’’ امداد شروع کی ہے جسے قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت انفرادی کھلاڑیوں کو خاص طور پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے عام اور مخصوص کھیلوں کے شعبوں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔
آر ای سی نے اپنی سی ایس آر پہل کے لیے امداد کی رقم کے طور پر تین سالوں میں خرچ کیے جانے کے لئے 100 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ مذکورہ فنڈ کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ایتھلیٹس کی معاونت، کوچز اور دیگر معاون عملے کو مددفراہم کرنےکی خاطر سرگرمیوں اور کام کی اجازت کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس کے علاوہ کھیلوں کی وسیع بنیاد اور اس کے فروغ کے لیے کسی دوسرے پروجیکٹ، پروگرام یا کھیل کود مقابلے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بھارت میں کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے فروغ اور باکسنگ، خواتین ہاکی اور ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے بھی اس فنڈ کا استعمال کیا جائے گا ، اور جو آر ای سی اور این ایس ڈی ایف کے باہمی اتفاق سے طے پایا جائے گا۔
این ٹی پی سی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) اور تیر اندازی ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے اے آئی) کے ساتھ اشتراک میں ہندوستان کے تیر اندازوں کا تیر اندازی کے کھیل کی حمایت کر رہا ہے جس کا مقصد باصلاحیت پول کو بین الاقوامی نمائش اور پلیٹ فارم کے ساتھ عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اپنی سی ایس آر پہل کے تحت، این ٹی پی سی 5 سالوں میں 115 کروڑ روپے، تیر اندازی کے کھیلوں کی ترقی کے لیے دینے کی عہد بند ہے۔ کل 115 کروڑ روپےمیں سے15 کروڑ روپے فیلڈ اہداف کی تیاری، تربیتی مراکز کے قیام اور کمان اور تیر جیسے آلات کے لیے ایک بار میں خرچ کیے جائیں گے۔ جب کہ باقی ماندہ 100 کروڑ روپے کی رقم 5 سالوں میں نچلی سطح سے تیر اندازی کی ترقی، شناخت شدہ ہنرمندوں کی تربیت، اشرافیہ کی صلاحیتوں کی تربیت، اعلیٰ کارکردگی کے حامل کوچوں کی ترقی، ایف او پی آلات کی خریداری کے لیے (20 کروڑ روپے ہر سال ) خرچ کیے جائیں گے۔جس میں تیر اندازی کے لیے ترقی پذیر کھیل اور سائنس لیب، اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اسکالرشپس/ انعامی رقم، پیشگی تربیت/ مسابقتی نمائش/ غیر ملکی تربیت اور سب جونیئر آرچرز آف ریکرو اور کمپاؤنڈ آرچرز بشمول پیرا آرچرز وغیرہ شامل ہیں۔
*************
ش ح۔ ش ر۔ رض
U. No.10279
(Release ID: 1859509)
Visitor Counter : 144