خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
چائلڈ لائن 1098 سے متعلق شرارتی، بدنیتی پر مبنی اور حقائق کے برعکس رپورٹ
یہ رپورٹ بالکل غلط ہے کہ چائلڈ ہیلپ لائن 1098 کو وزارت داخلہ کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اسے ای آر ا یس ایس ہیلپ لائن نمبر 112 کے تحت چلایا جائے گا
خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت جرائم سے متعلق اطفال ایکٹ 2015 کی دفعات کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے ہیلپ لائن 1098 کو چلاتی رہے گی
1098 پر کی گئی کالز ا یم ڈبلیو سی ڈی کی چلڈرن ہیلپ لائن پر سنی جائیں گی اور بچے کو ضروری مدد فراہم کی جائے گی جیسا کہ اس وقت کیا جارہا ہے
Posted On:
14 SEP 2022 5:55PM by PIB Delhi
خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت نے اخبار 'دی ہندو' میں مورخہ 14 ستمبر 2022 کوشائع ہونے والے مضمون’’سینٹرہینگنگ اپ آن 1098، چلڈرین ول ہیو ٹو کال 112‘‘ کو شرارت، بدنیتی اور حقائق کے برعکس پایا ہے۔ رپورٹ کی سرخی اور اس کے متن کو وزارت کی جانب سے حقائق پر مبنی موقف کی تصدیق کیے بغیر، عام لوگوں کو گمراہ کرنے اور کنفیوژن پیدا کرنے کے ارادے سے شائع کیا گیا ہے، جوکہ مضمون میں بیان کی گئی باتوں کے برخلاف ہے۔
یہ رپورٹ سراسر غلط ہے کہ چلڈرن ہیلپ لائن نمبر1098 کو وزارت داخلہ کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اسے ای آر ایس ایس ہیلپ لائن نمبر 112 کے تحت چلایا جائے گا ۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے پاس ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت جرائم سے متعلق اطفال ایکٹ 2015 کی دفعات کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے ہیلپ لائن 1098 کو چلاتی رہے گی ۔ 1098 پر کی گئی کالز ایم ڈبلیو سی ڈی کی چلڈرن ہیلپ لائن پرسناجائے گا اور بچے کو ضروری مدد فراہم کی جائے گی جیسا کہ موجودہ وقت میں فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کسی اضافی ہنگامی امداد کی ضرورت پڑنے پر ایمبولینس سروس، فائر سروس کے ساتھ مقامی پولیس کو بھی الرٹ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ درج ذیل اضافی حل بھی دستیاب ہوں گے-
- وائس کالز کے علاوہ 1098 پر ایس ایم ایس سروس بھی دستیاب ہوگی۔
- انٹلی جنٹ کال ڈسٹری بیوشن، کال کانفرینسنگ
- سبھی وائس کالس کی ڈیجیٹل لاگنگ
- کال کرنے والے کے مقام کی شناخت
- فیڈ بیک میکانزم
- مربوط جی آئی ایس نقشے پر جرائم کے انتہائی حساس علاقوں کی شناخت
ہیلپ لائن میں مجوزہ تبدیلیاں جے جے ایکٹ کے تحت خدمات کی فراہمی کے ڈھانچے کے ساتھ بہتر انضمام کو یقینی بنائے گی اور فوری جواب کو یقینی بنائے گی۔ ہیلپ لائن 1098 نے سال 2021-22 کے دوران صرف 54.6 لاکھ کالوں کی دیکھ بھال کی ہے۔
موجودہ چائلڈن ہیلپ لائن 1098 ملک کے 750 سے زیادہ اضلاع میں سے صرف 603 اضلاع تک محدود ہے۔ بچوں تک پہنچنے کے عمل میں بچوں کی پریشانی کے وقت کی گئی کالوں کا جواب دینے میں تقریباً 60 منٹ لگتے ہیں جو کہ بالکل غیر اطمینان بخش ہے۔ کال لاگنگ کو مینول طور پر برقرار رکھا جاتا ہے اور دیگر خدمات جیسے پولیس، فائر، ایمبولینس سروسز کے ساتھ باہمی تعاون کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پریشانی کے حالات میں قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔ وزارت ان کوتاہیوں کو نئے نظام کے ذریعہ دور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
چلڈرن ہیلپ لائن 1098 وزارت کے زیر انتظام چلتی رہے گی۔ ای آر ایس ایس 112 کے ساتھ بیک اینڈ تکنیکی انضمام، وائس کال، ایس ایم ایس کے ذریعے ایمرجنسی رسپانس سروسز تک رسائی کے دائرہ کار کو بڑھانے اور جی پی ایس اور جی آئی ایس کو فعال بنانے کی امید ہے۔ ای آر ایس ایس 112، اور چلڈرن ہیلپ لائن 1098 کے درمیان یہ انٹرآپریبلٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بچوں کے لئے یا ان کے ذریعہ مدد کے لئے 112 پر پریشانی کے وقت کی گئی سبھی کالیں فوری طور سے چلڈرن ہیلپ لائن پر منتقل ہوجائیں گی اور فوری جوابی کارروائی کی جائے گی۔ چائلڈ لائن کو چلانے کے لیے تفصیلی ہدایات وزارت میں زیر عمل ہیں۔
*************
ش ح ۔ س ک ۔ ف ر
U. No.10273
(Release ID: 1859473)
Visitor Counter : 130