نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
’افسر شاہوں کو بے نام ہوکر اور خود کو وقف کر کے کام کرنا سیکھنا چاہیے‘ : آئی اے ایس افسران سے نائب صدر جمہوریہ کا خطاب
’آپ کی اعلیٰ ترین اطاعت ہر قیمت پر آئین کے تئیں ہے اور سیاسی پوزیشن حاصل کرنے سے گریز کرنا ہے : نائب صدر جہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ
2020 بیچ سے وابستہ 175 آئی اے ایس افسران نے جنہیں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
14 SEP 2022 8:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14ستمبر، 2022/نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج آئی اے ایس فسران سے کہا ہے کہ وہ بے نام ہوکر کام کرنے کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو خدمات بہم پہنچانے اور ان کی شکایتوں کا ازالہ کرنے میں بہتری لانے کے لیے خود کو وقف کر کے کام کریں۔
مختلف وزارتوں میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر مقررہ ، 2020 بیچ کے 175 آئی اے ایس افسران نے اپ راشٹرپتی نیواس میں نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ عملے اور تربیت کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ایس رادھا چوہان اور اسی محکمے کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ افسرا شاہوں کے طور پر آپ لوگوں کی اعلیٰ ترین اطاعت آئین کے تئیں ہے۔ اور آپ کو اس میں فراہم کیے گئے حقوق کا تحفظ اور نہیں برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ خود کی طرف توجہ راغب کرنے یا سیاسی پوزیشن حاصل کرنے سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے۔
نائب صدر جمہوریہ اپ راشٹرپتی نیواس میں آج 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے خطاب کرتےہوئے۔
نائب صدر جمہوریہ نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ یہ یاد رکھیں کہ آج کا شہری پالیسی سازی اور عمل درآمد کے عمل میں اپنی اہمیت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ عام شہری کے تئیں افسر شاہ کے ہمدردانہ رویے سے سرکاری خدمات سے ان کا اطمینان طے ہوتا ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ رویے میں تبدیلی لانے والے حکومت کے اس مشن میں مثالی کردار ادا کریں ۔
افسران سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس بیچ میں انجینئرنگ، میڈیسن، مینجمنٹ، قانون اور آرٹس سے تعلیمی تعلق رکھنے والے مختلف لوگ ہیں ۔ انہوں نے تجویز رکھی کہ وہ اختراع سے کام لینے اور حکمرانی میں اعلیٰ کوالٹی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تعلیمی وابستگی کا استعمال کریں۔
نائب صدر جمہوریہ نے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس کی کہ اس بیچ میں بہت سی خاتون آئی اے ایس افسران بھی شامل ہیں اور کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے کہ خواتین انتظامیہ، اور حکمرانی سمیت سبھی میدانوں میں قائدانہ رول ادا کر رہی ہیں ۔ انہوں نے 2020 کے بیچ کے لیے ان کی کوششوں پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ اپ راشٹرپتی نیواس میں 2020 بیچ کےآئی اے ایس افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 10259
(Release ID: 1859403)
Visitor Counter : 162