نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور کے محکمے نے گزشتہ برس شروع کئے گئے ایک سال تک چلنے والے یووا سمواد سیریز کے تحت ’’یووا سمواد:2047 کا ہندوستان‘‘ کے عنوان سے بات چیت کے ایک سیشن کا انعقادکیا


2014 سے اب تک یوتھ ایکسچینج  پروگرام کے تحت ہندوستان سے دو ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا گیا اور اتنی ہی تعداد میں غیر ملکی نوجوان ہندوستان آئے ہیں :جناب سنجے کمار

Posted On: 14 SEP 2022 7:09PM by PIB Delhi

’’یووا سمواد:2047 کا ہندوستان‘‘ موضوع پر نوجوانوں  کے امور کے محکمے نے یوتھ افئر کے سکریٹری کی صدارت میں بات چیت کے ایک سیشن کا اہتمام کیا۔ یہ سیشن ان نوجوان مندوبین کے ساتھ بات چیت کے لئے منعقد کیا گیا جنھیں نوجوانوں کے امور کے محکمے کی جانب سے منعقدہ مختلف یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت مختلف ملکوں کو بھیجا گیا ہے۔ یہ بات چیت سیشن ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹرنئی دہلی میں تیرہ ستمبر 2022 کو کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت کے اعلیٰ افسران اور یونیسیف ، یواین ڈ ی پی ، اور یو این وی کے نمائندے شامل تھے۔

یہ پروگرام بارہ ستمبر 2022 کو شروع کئے گئے یووا سمواد سیریز کا حصہ ہے جس کا افتتاح نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آکاشوانی بھون نئی دہلی میں کیا۔

یوتھ افئر کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے آئے مندوبین کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے مندوبین کو بتایا کہ 2014 کے بعد سے اب تک نوجوانوں کے تبادلے کے بین الاقوامی پروگرام (IYEP) کے تحت دوہزار کے قریب نوجوانوں کو ہندوستان سے مختلف ملکوں کو بھیجا گیا ہے اور اتنی ہی تعداد میں غیر ملکی نوجوان ہندوستان آئے ہیں۔ یوتھ افئر کے سکریٹری نے ان نوجوانوں سے ان کے خیالات سے آگاہ ہوئے۔

ڈائرکٹر (آئی سی) نے ایک پریزنٹیشن پیش کرکے نوجوان شرکاء کو 2023 میں گروپ 20 کی ہندوستان کی جانب سے صدارت کے بارے میں بتایا اور گروپ 20 کی میزبانی کے دوران نوجوانوں کے امور کی جانب سے منعقد کی جانے والی یوتھ 20 کانفرنس کے بارے میں بتایا۔

بات چیت کے سیشن کے دوران ہندوستان کے عنقریب متوقع گروپ 20 کی صدارت پر تبادلہ خیال ہوا اور یوتھ 20 (گروپ 20 کے تحت انگیجمنٹ گروپ) پر خاص طور سے روشنی ڈالی گئی۔ نوجوانوں کے امور محکمے کو گروپ 20 صدارت کے دوران وائی 20 کانفرنس کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یووا سمواد: 2047 کا ہندوستان میں حصہ لینے والے پرجوش نوجوانوں کی جانب سے سودمند مشورے دیئے گئے ۔ مندوبین نے محکمے کی جانب سے اگلے سال منعقد ہونے والی یوتھ 20 کے مختلف پہلوؤں میں اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔

****

 

U.No: 10255

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1859389) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Punjabi