وزارت خزانہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی ایف ایس سی اے ہیڈکوارٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس)اور این ایس ای آئی ایف ایس سی –ایس جی ایکس کنیکٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
29 JUL 2022 11:05PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات انٹرنیشنل فائننس ٹیک سٹی (گفٹ سٹی)میں واقع بھارت کے پہلے انٹرنیشنل فائننشیل سروسز سینٹر (آئی ایف ایس سی) کا دورہ کیا اور ہندوستان میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز میں مالیاتی مصنوعات، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور ضابطے کے لیے متحد قانونی ریگولیٹر،انٹرنیشنل فائننشیل سروسز سینٹر اتھاریٹی (آئی ایف ایس سی اے) کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کی صدارت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ،’’آئی ایف ایس سی اے ایک فراہم کار بنے ،اخطراع کو فروغ دے گا اور ترقیاتی مواقع کو تحریک دینے والا بنے گا۔‘‘
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ،’’گفٹ سٹی بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی مواقع سے جڑنے والاایک داخلی دروازہ ہے ۔جب آپ گفٹ سے جڑتے ہیں تو آپ پوری دنیا سے جڑ جاتے ہیں۔‘‘

اس تقریب میں گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل ،امور صنعت و خزانہ کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن ،خزانہ کے مرکزی وزیرمملکت جناب پنکج چودھری ،خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ اور گجرات حکومت میں توانائی اور خزانہ کے وزیر جناب کانوبھائی دیسائی بھی موجود تھے۔

آئی ایف ایس سی اے کی ہیڈکوارٹر عمارت کا سنگ بنیاد
وزیراعظم نے آئی ایف ایس سی اے کی ہیڈکوارٹر عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ایک تاریخی ڈھانچے کے طورپر اور ایک معروف بین الاقوامی مالی ادارے کے طور پر گفٹ-آئی ایف ایس سی کی بڑھتی اہمیت اور قد کی نشاندہی کرنے والا اور 300000 مربع فٹ کے علاقے میں پھیلا 27منزلہ ’’آئی ایف ایس سی اے ٹاور‘‘ بہترین جدید سہولیات اور شاندار قدرتی نظاروں سے لیس ہوگا۔ گفٹ سٹی کے اسمارٹ سٹی والے تصور کو توجہ میں رکھتے ہوئے ،آئی ایف ایس سی اے ٹاور کو بے حد قابل اور پائیدار ڈھانچے پلیٹینم ریٹڈ گرین بلڈنگ کے طورپر ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کے کل 200کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار ہونے کا اندازہ ہے۔ سال 2024 میں پوری طرح بن کر تیار ہونے پر،آئی ایف ایس سی اے ٹاور گفٹ سٹی میں ایک عمارت کے طورپر ابھرے گا اور ایک نئے اور خودکفیل ہندوستان کے خوابوں اور امیدوں کا علمبردار بنے گا۔
وزیراعظم نے کہا،’’آج گفٹ سٹی میں انٹر نیشنل فائننشیل سروسز سینٹر اتھاریٹی –آئی ایف ایس سی ہیڈکوارٹر بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ عمارت اپنے آرکیٹیکچر میں جتنی شاندار ہوگی ،اتنی ہی بھارت کو زبردست اقتصادی طاقت بنانے کےلا محدود مواقع بھی پیدا کرے گی۔‘‘
انڈیا انٹر نیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) کا افتتاح
وزیراعظم نے گفٹ –آئی ایف ایس سی میں بھارت کا پہلا بین الاقوامی بلین ایکسچینج انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) کا افتتاح کیا۔بھارت کو عالمی صرافہ قیمتوں کو متاثر کرنے والی ایک طاقت بنانے کے مقصد سے قائم،آئی آئی بی ایکس بہتر مالی دریافت کی سہولت مہیا کرے گا اور بھارت میں سونے کی مالیت کا رفتار دینے کے علاوہ اس کے معیارت اور وسائل سے متعلق سالمیت کو بھی یقینی بنائے گا۔یہ پہل بھارت کو عالمی صرافہ بازار میں اپنا صحیح مقام حاصل کرنے اور سالمیت اور معیار کے ساتھ عالمی ویلیو چین میں حصہ دار بننے کےلئے بااختیار بنائےگی۔یہ قدم بھارت کو سونے کے ایک اہم صارف کے طورپر اس کی عالمی قیمتوں کو متاثر کرنے کا اہل بنانے کے تئیں حکومت کے عزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔دنیا میں اپنی طرح کے صرف تیسرے ایکسچینج کے طورپر آئی آئی بی ایکس،اپنے ٹیکنولوجی سے چلنے والے وسائل کے ساتھ ،اہل جویلرس کو ایکسچینج نظام کے ذریعہ سے سونے کے برآمدات کی براہ راست رسائل مہیا کرکے بھارتیہ صرافہ بازار کو ایک منظم ڈھانچے کی سمت لے جانے کی سہولت مہیا کرےگا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت کی پہچان صرف ایک بڑے صرافہ بازار ہونے تک محدود نہیں رہنی چاہئے،بلکہ اسے ایک ’بازار ساز‘ کے طورپر پہچانا جانا چاہئے۔وزیراعظم نے کہا،’’ہمیں ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو عالمی معیشت میں ہمارے آج کےاور بہتر کردار کو پورا کرسکیں۔آئی آئی بی ایکس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔‘‘
این ایس ای آئی ایف ایس سی –ایس جی ایکس کنیکٹ کا افتتاح
وزیراعظم نریندر مودی نے این ایس ای آئی ایف ایس سی –ایس جی ایکس کنیکٹ کا افتتاح کیا۔اس کنیکٹ کے تحت،سنگاپور ایکسچینج لیمیٹڈ(ایس جی ایکس)کے ممبران کے ذریعہ دئے گئے نفٹی ڈیریووٹوس کے سبھی آرڈر این ایس سی –آئی ایف ایس سی کے آرڈر میچنگ اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے ہوکر گزریں گے اور انہیں اس پلیٹ فارم پر ایک جگہ لایا جائے گا۔ یہ کنیکٹ گفٹ –آئی ایف ایس سی میں ڈیریووٹوس بازاروں میں لیکویڈیٹی کو گہرا کرے گا اور زیادہ بین الاقوامی حصہ داروں کو لائے گا اور مالی ایکو سسٹم پر مثبت اثر چھوڑے گا۔ حال میں ،ایس جی ایکس پر نفٹی فیوچر میں اوسط یومیہ نتیجہ 1.09لاکھ کانٹرکٹوں کا ہے،جن کی مالیت تقریباً 3.65بلین امریکی ڈالر ہے۔ایک بار کنیکٹ کے پوری طرح سے نافذ ہونے کے بعد 5-4 مہینے کے انفیکشن کی مدت کے طابق ،یہ نتیجہ این ایس ای –آئی ایف ایس سی میں منتقل ہونے کی امید ہے۔ بھارت اور بین الاقوامی علاقائی افسر کے بروکر –ڈیلروں کو بڑی تعداد میں اس کنیکٹ کے ذریعہ سے بہترتجارتی روابط کی امید ہے۔
آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ غیر ملکی ریگولیٹری اتھاریٹیز اور محکمہ خلاءکے ساتھ مفاہمت ناموں کا تبادلہ
آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ غیر ملکی ریگولیٹری اتھاریٹیز یعنی سنگا پور کی نگراں اتھاریٹی ،کمیشن ڈی سرویلانس ڈو سیکٹر فائننس ،لگزمبرگ :قطر فائننشیل سینٹر اتھاریٹی اور فننسنسپیکٹن ،سویڈن کے ساتھ مفاہمت ناموں کا لین دین کیا گیا۔یہ مفاہمت نامے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ اطلاعات کے لین دین ، بہترین حکمت عملی کا اشتراک کرنے اور صلاحیت سازی کے ذریعہ سے آئی ایف ایس سی اے اور ان ریگولیٹری اتھاریٹیز کے درمیان زیادہ تعاون اور ساجھے داری کو فروغ دیں گے۔
اس کے علاوہ ،آئی ایف ایس سی اے نے فنٹیک اور اسپس ٹیک کے درمیان تال میل کے وسیع مواقع کو بھنانے کےلئے بھارتی حکومت کے خلائی محکمے (ڈی او ایس) کے ساتھ ایک معاہدے بھی کیا ہے۔ آئی ایف ایس سی اے نے اسپیس ٹیک کے شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کےلئے آئی ایف ایس سی اے کے تحت فنٹیک اداروں کے طور پر اختیاری ہونے کے لئے ایک ریگولیٹری ڈھانچے کو قابل بنایا ہے۔یہ معاہدہ آئی ایف ایس سی اے کو اسپیس ٹیک اداروں کے تجربوں کے تجزیہ کےلئے خلائی محکمے کی تکنیکی مہارت کا فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا اور ساتھ ہی ان اداروں کو اپنے ماڈل کے جائزے کےلئے خلائی محکمے کے خلا سے متعلق ڈیٹا سیٹ تک رسائی کی سہولت مہیا کرے گا۔
اس موقع پر اعلان کی گئی دیگر اہم خصوصیات اس طرح ہیں:
1. نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی )کے ذریعہ بھارتی علاقائی دفتر (این ڈی بی ) کے ذریعہ بھارتی علاقائی دفتر (آئی آر او) کا قیام
2. تین غیر ملکی بینکوں کی بین الاقوامی بینکنگ اکائیوں (آئی بی یو) کا افتتاح
3. بینک آف امریکہ کے گلوبل ان ہاؤس سینٹر (جی آئی سی)کی صلاحیت کی توسیع
4. چار بین الاقوامی وسیع مالی خدمات (آئی ٹی ایف ایس)پلیٹ فارموں کا آپریشن
5. گفت –آئی ایف ایس سی میں پانچ فنٹیک فرموں کو اتھاریٹی سرٹیفکیشن لیٹر مہیا کرنا،
6. گفٹ –آئی ایف ایس سی میں کام کاج شروع کرنے کےلئے 100+بروکر –ڈیلروں کی طرف سے اسوسی ایشن آف نیشنل ایکسچینج میمبرس آف انڈیا (اے این ایم آئی) اور کموڈیٹی پارٹی سپینٹس اسو سی ایشن آف انڈیا (سی پی اے آئی) کے ذریعہ جوائنٹ لیٹر پیش کرنا،
7. آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر انڈیا آئی این ایکس پر بانڈ کی 75ویں لسنٹنگ ،اور
8. انٹرنیشنل سسٹینیبلٹی پلیٹ فارم (آئی ایس ایکس) کا افتتاح ۔
ان کامیابیوں کے بارے میں تفصیل درج ذیل پریس ریلیز میں ہے:
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1846418
آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ کی گئی تاریخی اصلاحات اور پہلوں میں بھارت کو علاقائی اور عالمی منظرنامے میں ایک معروف مالی خدمت دینے والے کے طورپر قائم کرنے کی صلاحیت ہے۔ریگولیٹری اصلاحات اور وسیع کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے پر زور دینے سے متعلق آئی ایف ایس سی اے کے نظریہ کو تصدیق دیتے ہوئے لندن کے گلوبل فائننشیل سیٹرس انڈیکس نے اپنی تازہ رپورٹ میں گفٹ –آئی ایف ایس سی کو عالمی سطح کے ان ٹاپ 15مراکز میں شامل کیا ہے جن کے اگلے دو سے تین برسوں میں اور زیادہ اہم بننے کا امکان ہے۔
اس تقریب کے تعلق سے یوٹیوب کی اسٹریمنگ بھی ملاحظہ کریں:
***************
ش ح - س ک
U NO-10229
(Release ID: 1859127)
Visitor Counter : 177