وزارت دفاع

آئی این ایس ستپورہ اور پی 8 آئی سمندری گشتی جہاز کثیر ملکی بحری مشق کاکاڈو میں شرکت کے لیے ڈارون، آسٹریلیا پہنچے

Posted On: 13 SEP 2022 5:01PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز آئی این ایس ستپورہ اور پی 8 آئی سمندری گشتی ہوائی جہاز 12 ستمبر 2022 کو رائل آسٹریلین نیوی کے زیر اہتمام کثیر ملکی مشق کاکاڈو - 2022 میں شرکت کے لیے ڈارون، آسٹریلیا پہنچے۔

بندرگاہ اور سمندر دونوں جگہوں پر، دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس مشق میں 14 بحری افواج کے بحری جہاز اور بحری ہوائی جہاز حصہ لیں گے۔ مشق کے بندرگاہی مرحلے کے دوران جہاز کا عملہ آپریشنل منصوبہ بندی کے حوالے سے شریک بحری افواج کے ساتھ بات چیت کرے گا اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10206



(Release ID: 1859011) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil