ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے آٹو موبائل ٹریفک میں اضافہ درج کیا


گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران ’چھوٹی مسافر گاڑیوں (کاروں) کی گھریلو نقل و حمل‘ میں حصہ داری میں دس گنا سے زیادہ اضافہ ہوا

Posted On: 12 SEP 2022 6:43PM by PIB Delhi

نقل و حمل کا ایک صاف ستھرا ذریعہ ہونے کے ناطے ریلوے، نہ صرف آٹو موبائل انڈسٹری کو طویل فاصلے پر بلکہ بڑی تعداد کو تیزی سے منتقل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماضی قریب کے دوران ہندوستانی ریلوے پر آٹو موبائل ٹریفک میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آٹو موبائل ٹریفک میں یہ اضافہ مختلف اقدامات کا نتیجہ ہے۔ خصوصی نجی ملکیتی ویگنوں کی دستیابی سوسائٹی فار انڈین آٹوموبائل مینوفیکچرز (SIAM) سمیت آٹوموبائل انڈسٹری میں اسٹیک ہولڈروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کی بنیاد پر، آٹو موبائل فریٹ ٹرین آپریٹر (AFTO) پالیسی کو وقتاً فوقتاً آزاد کیا جاتا رہا ہے۔ یہ آٹو موبائل مینوفیکچروں کو ان کی ضروریات کے لیے مخصوص اپنی ویگنوں کے مالک ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

ایس یو وی کاروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، موجودہ BCACBM ویگنوں کے علاوہ RDSO میں آٹو کیریئر ویگنوں کے نئے ڈیزائن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

آٹو موبائلز کی لوڈنگ/ان لوڈنگ کو آسان بنانے کے لیے، سرمایہ کاروں/لاجسٹکس فراہم کنندگان سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر، موجودہ NMG ویگنوں (NMGH اور NMGHS) کے ڈیزائن میں ترمیم بھی زیر عمل ہے۔

اس وقت ہندوستانی ریلوے کے پاس 90 این ایم جی ریکوں کا بیڑا ہے۔ اس کے علاوہ، AFTO اسکیم کے تحت منظور شدہ ٹرین آپریٹروں کے ذریعے 43 BCACBM ریک شامل کیے گئے ہیں۔

 

 

لوڈ کیے گئے ریکوں کی تعداد

2019-20

1,599

2020-21

2,681

2021-22

3,344

2022-23 (اگست تک)

2,206

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ سال سے موازنہ

 

 

لوڈ کیے گئے ریکوں کی تعداد

2021-22

2022-23

اپریل

270

369

مئی

123

392

جون

284

443

جولائی

317

494

اگست

320

508

 

                             

 

 

 

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10182


(Release ID: 1858842) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Tamil