امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

محکمہ برائے خوراک اور عوامی نظام تقسیم نے سرکاری میٹنگوں کے دوران اور کینٹینوں  میں باجرے کے پروڈکٹس استعمال کرنے کی ہدایت دی


اس پہل کا مقصد باجرہ کے استعمال کو اس کے صحت فوائد کے لئے فروغ دینا ہے

Posted On: 12 SEP 2022 5:48PM by PIB Delhi

جوار کے استعمال کو فروغ دینے اور صحت سے متعلق اس کے فوائد کے پیش نظر محکمہ برائے خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے تمام دفاتر نے حال ہی میں اپنی کینٹینوں اور میٹنگوں میں باجرے کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔

جوار باجرے کو اسنیکس/بسکٹ میں سے ایک کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے جو باجرے سے بنا ہوا ہے (باجرہ کے طور پر اہم خام مال ہے) جیسے راگی بسکٹ/کوکیز/لڈو اور بیکڈ باجرے کے چپس وغیرہ کو میٹنگوں میں پیش کیے جانے والے ناشتے کے طور پر۔ جوار/راگی ڈوسا، باجرا مکس وڈا، باجرہ مکس پوری اور اڈلی/راگی کے لڈو وغیرہ (بنیادی خام مال جو باجرہ کے طور پر ہے) کینٹینوں میں استعمال کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو مقامی طور پر جوار پر مبنی پروڈکٹس استعمال کئے جائیں۔

سال 2023 کو جوار کے بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم ) کے طور پر منایا جائے گا۔ڈی ایف پی ڈی ملک میں باجرے کی خریداری/کھپت اور  ٹی پی ڈی ایس/ آئی سی ڈبلیو ایس/ ایم ڈی ایم اسکیم میں تقسیم کے لیے جوار کے استعمال کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ جوار کا استعمال کئی فائدے دیتا ہے اور پر تعیش طرز زندگی کی بیماریوں سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامنز، معدنیات، فائٹو کیمیکلز اور غذائی ریشہ سمیت غذائی اجزاء کی اعلی کثافت کی وجہ سے باجرا غذائیت اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی بہترین اناج ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10178)



(Release ID: 1858805) Visitor Counter : 283


Read this release in: English , Hindi , Telugu