وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں سے منشیات کی لت کے خلاف متحد ہونے اور لڑنے کی اپیل کی


این سی سی کیڈٹس کو تاکید کہ وہ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور متاثرہ لوگوں کو نشہ چھٹکارا مراکز تک پہنچانے میں مدد کریں

Posted On: 12 SEP 2022 6:39PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نشے کے خطرے کو ہندوستان کے لیے اپنی پوری صلاحیت کو حاصل کرنے کی رکاوٹوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، ملک کے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی لت کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔ وہ 12 ستمبر 2022 کو نئی دہلی میں سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کے زیر اہتمام ایک تقریب ’این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت اور منشیات کے استعمال کے خلاف عہد‘ کے موقع پر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹس اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ ریاستی ڈائریکٹوریٹ اور ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس تقریب میں شامل ہوئے۔

”ہندوستان دنیا کی سپر پاور بننے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ لیکن، کچھ حدود ہیں جو ہمیں اپنی حقیقی صلاحیت کو حاصل کرنے سے روک رہی ہیں۔ منشیات کی لت ایسی ہی ایک حد ہے۔ تمام خوبیوں کے حامل ہونے کے باوجود ہمارا ملک ابھی تک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نہیں ہو سکا ہے کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بالخصوص نوجوان منشیات کی لپیٹ میں ہیں۔ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ وہ قوم کی بنیاد ہیں۔ اگر ان کا حال نشہ میں ہے تو ان کے مستقبل کا آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ہمیں منشیات کے خلاف جنگ لڑنے کی ضرورت ہے جیسا کہ ہم نے اپنی آزادی کے لیے کیا تھا،“ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا۔

منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ یہ نہ صرف معاشرے میں امن و امان کی برقراری کو بری طرح متاثر کرتا ہے، بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت سی بین الاقوامی تنظیمیں تسلیم کرتی ہیں کہ منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے استعمال ہوتی ہے، جس سے بہت سے ممالک کے دفاع اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے اور معاشرے کے تمام طبقات سے اس لعنت سے چھٹکارا پانے کی فوری ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سماج کے تمام طبقوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک ’امرت کال‘ میں منشیات کی لعنت سے آزاد ہو جائے گا۔

مذاکراتی پروگرام کی مشترکہ صدارت سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کی۔ سماجی انصاف اور عطائے اختیار کا محکمہ منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے حکومت ہند کا نوڈل محکمہ ہے۔ نوجوانوں، بچوں اور کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے 15 اگست 2020 کو 272 شناخت شدہ اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان (NMBA) کا آغاز کیا گیا تھا۔ اب تک آٹھ کروڑ سے زیادہ لوگ بشمول تین کروڑ نوجوان، دو کروڑ خواتین اور 1.59 لاکھ تعلیمی ادارے این ایم بی اے کا حصہ بن چکے ہیں۔

این سی سی کیڈٹس کی فعال شمولیت کے ساتھ، سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے محکمے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مہم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور نشہ سے آزاد ہندوستان کے اپنے مقصد کو حاصل کرے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10179


(Release ID: 1858780) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil