کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکز نے قطر کے ساتھ جی آئی مصنوعات کے لیے ورچوئل نیٹ ورکنگ اجلاس کا اہتمام کیا

Posted On: 12 SEP 2022 3:37PM by PIB Delhi

ہندوستان میں پیدا ہونے والی زرعی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کی اپنی کوشش میں، حکومت نے ہندوستانی سفارت خانے، دوحہ اور آئی بی پی سی قطر کے ساتھ مل کر زرعی اور غذائی جی آئی مصنوعات کے لیے ایک ورچوئل نیٹ ورکنگ اجلاس کا انعقاد کیا۔ برآمدات، درآمد کنندگان، آئی بی پی سی کے نمائندوں، ہندوستانی سفارت خانے اور زراعت اور پروسیسڈ فوڈ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے عہدیداروں سمیت 80 سے زائد شرکا نے اس میں شرکت کی۔

اس موقع پر، ڈاکٹر دیپک متل، سفیر، ہندوستانی سفارت خانہ، دوحہ، قطر، نے شرکا سے ہندوستان قطر باہمی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق مواقع پر خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے تجارتی اجلاسوں سے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بی-ٹو-بی بات چیت کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر ایم انگاموتھو، چیئرمین اے پی ای ڈی اے نے اپنے خطاب میں جی آئی، نامیاتی اور قدرتی مصنوعات کو فروغ دینے میں حکومت ہند کی توجہ پر زور دیا۔ جغرافیائی اشارے (جی آئی) کے اوصاف برآمد کی جانے والی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرتے ہیں۔

یہ مصنوعات براہ راست کسانوں سے حاصل کی جاتی ہیں اور کسانوں کو برآمدی منڈی سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہندوستان مصنوعات کی وسیع رینج پیش کر سکتا ہے اور ہمارے برآمد کنندگان قطر کو برآمد کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس اجلاس نے ہندوستانی نژاد زرعی اور غذائی مصنوعات اور نمایاں خصوصیات کی برآمد میں ہندوستان کی طاقت پر ہندوستان کے برآمد کنندگان اور قطر کے درآمد کنندگان کے درمیان بات چیت کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

بات چیت کے دوران، برآمد کنندگان نے برآمدات کے لیے ممکنہ جی آئی مصنوعات جیسے باسمتی چاول، آم، انار، شمال مشرقی خطوں کی مصنوعات اور متعدد پروسیس شدہ مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا۔

توقع ہے کہ ان تقریبات سے برآمدات میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ہندوستانی مصنوعات میں درآمد کنندگان کے اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔

تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے 2021-22 کے دوران مجموعی زرعی برآمدات میں تقریباً 50 فیصد (24.77 بلین امریکی ڈالر) کے حصے کے ساتھ زراعت اور پراسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعدد زرعی اجناس جیسے چاول، پھل اور سبزیوں، چائے وغیرہ کے سرکردہ پروڈیوسر ہونے کے علاوہ، ہندوستان کو متعدد زرعی مصنوعات کے لیے رجسٹرڈ جغرافیائی اشارہ ہونے کا ایک الگ فائدہ بھی حاصل ہے۔ اس وقت ہندوستان میں 400 سے زیادہ رجسٹرڈ جغرافیائی اشارے ہیں جن میں سے تقریباً 150 زرعی اور غذائی مصنوعات جی آئی ہیں۔ 100 سے زیادہ رجسٹرڈ جی آئی پروڈکٹس اے پی ای ڈی اے کی طے شدہ مصنوعات (تازہ پھل اور سبزیاں، ڈبہ بند خوراک، جانوروں کی مصنوعات اور اناج) کے زمرے میں آتی ہیں۔

اے پی ای ڈی اے (APEDA) نے نئی، اختراعی اور جی آئی مصنوعات کو فروغ دینے اور نئی منزلوں کو برآمد کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10172



(Release ID: 1858758) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Tamil