امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمدی پالیسی میں مناسب گھریلو دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ترمیم کی گئی:  جناب  سدھانشو پانڈے


جانوروں کے چارےاور ایتھنول کی آمیزش کے لیے ٹوٹے ہوئے چاول کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا اقدام :  جناب سدھانشو پانڈے

Posted On: 09 SEP 2022 5:31PM by PIB Delhi

جناب سدھانشو پانڈے، سکریٹری، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم(دی ایف پی ڈی)، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے آج اس بات پر زور دیا کہ گھریلو پولٹری صنعت اور دیگر جانوروں کے چارےکے لیے ٹوٹے ہوئے چاول کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے؛ اور ای بی پی (ایتھنول بلینڈنگ پروگرام) پروگرام کے کامیاب نفاذ کے لیے ایتھنول پیدا کرنے کے لیے، حکومت نے ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمدی پالیسی میں ترمیم کی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

بھارت میں سالانہ تقریباً 50-60ایل ایم ٹی ٹوٹے ہوئے چاول تیار کیے جاتے ہیں جو بنیادی طور پر پولٹری کے چارے اور دوسرے جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ایتھنول تیار کرنے کے لیے اناج پر مبنی ڈسٹلریز کے ذریعہ چارے  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جو تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کو پیٹرول کے ساتھ آمیزش کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔

ترمیم کی ضرورت:

ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمد میں نمایاں اضافہ: جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے چاول کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس نے جانوروں کی خوراک سمیت اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے  اتار چڑھاؤ کو متاثر کیا ہے۔ پچھلے 4 سالوں میں ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمد میں 43 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے (2019-2018 میں اسی مدت میں 0.41 ایل ایم ٹی کے مقابلے میں  21.31 ایل ایم ٹی اپریل سے اگست 2022 تک برآمد کیا گیا تھا)۔

ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کے تحت گھریلو ضروریات کو پورا کریں: چینی پر مبنی چارہ  تنہا  2025 تک 20 فیصد ایتھنول بلینڈنگ کے لیے 1100 کروڑ لیٹر ایتھنول کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا۔ 2021-2020 ای ایس وائی نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو ایندھن ایتھنول کی پیداوار کے لیے ایتھنول پلانٹس کو چاول فروخت کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ تاہم، موجودہ ای ایس وائی  2021-22 میں، 36 کروڑ لیٹر کی معاہدہ شدہ مقدار کے مقابلے میں، ٹوٹے ہوئے چاول کی کم دستیابی کی وجہ سے ڈسٹلریز کے ذریعےصرف 16.36 کروڑ لیٹر (21.08.2022 تک) ایتھنول کی پیداوار کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پولٹری سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کو محدود کریں: ٹوٹے ہوئے چاول کی گھریلو قیمت، جو ۔ اوپن مارکیٹ میں 16/کلو گرام  روپے تھی ، اعلی بین الاقوامی قیمتوں کی وجہ سے ہونے والی برآمدات  کے سبب سے ریاستوں میں تقریباً22/ کلو گرام روپے تک بڑھ گئی ہے۔ خوراکی اجزاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پولٹری سیکٹر اور مویشی پالنے والے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے کیونکہ پولٹری فیڈ کے لیے تقریباً 65-60فیصد لاگت ٹوٹے ہوئے چاولوں سے آتی ہے اور قیمتوں میں کسی بھی قسم کے اضافہ کا اثر پولٹری مصنوعات جیسے دودھ، انڈے، گوشت وغیرہ پر ظاہر ہوگا۔ .

چاول کی ملکی پیداوار کا منظر نامہ: خریف سیزن 2022 کے لیے دھان کے رقبہ اور پیداوار میں ممکنہ کمی تقریباً 6فیصد ہے۔ 2021 میں خریف کے لیے آخری رقبہ 403.58 لاکھ ہیکٹر تھا۔ اب تک 325.39 لاکھ ہیکٹر رقبہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ گھریلو پیداوار میں 60-70  ایل ایم ٹی پیداوار کے نقصان کا تخمینہ ہے لیکن کچھ علاقوں میں اچھی مانسون بارشوں کی وجہ سے، پیداوار کا نقصان 50-40 ایل ایم ٹی  تک کم ہو سکتا ہے، تاہم، یہ پچھلے سال کی پیداوار کے برابر ہوگا۔

چاول کی مقامی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور دھان کی تقریباً 10 ایم ایم ٹی کی کم پیداوار کی پیشن گوئی اورغیر باسمتی چاول کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کی وجہ سے اس میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔ تاہم، گزشتہ سال 212 ایل ایم ٹی کی برآمد کے ساتھ، یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہندوستان اب بھی چاول کی پیداوار میں آگےہیں۔

ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمدی پالیسی میں ترمیم: گھریلو پولٹری انڈسٹری اور دیگر جانوروں کے چارے کے لئے ٹوٹے ہوئے چاول کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے؛ اور ای بی پی پروگرام کے کامیاب نفاذ کے لیے ایتھنول تیار کرنے کے لئے حکومت ہندوستان نے 9 ستمبر 2022 سے ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمدی پالیسی (ایچ ایس کوڈ 10064000 کے تحت) کو ‘‘مفت’’سے ترمیم کرکے‘‘ممنوعہ’’ میں بدل دیا ہے جس کے مطابق نوٹیفکیشن نمبر 31/2015-2020 مورخہ 8 ستمبر 2022 کی مدت کے دوران کچھ رعایتیں دی  گئی ہیں۔ 9 تا 15 ستمبر 2022 صرف ان صورتوں کے لیے جہاں اس نوٹیفکیشن سے پہلے کنسائنمنٹ کی لوڈنگ شروع ہو چکی ہے، شپنگ بل فائل کیا گیا ہے اور جہاز پہلے ہی ہندوستانی بندرگاہوں پر یا لنگر انداز ہوچکے ہیں  یا پہنچ چکے ہیں اور ان کا روٹیشن نمبر اس نوٹیفکیشن سے پہلے مختص کر دیا گیا ہے، اور اس نوٹیفکیشن کے ان کے سسٹم میں  اندراج کئے جانے کے قبل ہی مال کی کھیپ کسٹم افسران کے حوالے کردی گئی ہے۔

غیر باسمتی چاول (دیگر) (ایچ ایس کوڈ 1006-3090)، بھوسی والا چاول (دھان یا کھردرا) (ایچ ایس کوڈ 1006-10)، بھوسی (براؤن رائس) (ایچ ایس کوڈ 1006-20)، غیر باسمتی کی برآمدی پالیسی میں ترمیم (پھالے ہوئے چاول) (ایچ ایس کوڈ 1006 – 3010)

 

ہندوستانی چاول کی بین الاقوامی قیمت (غیر باسمتی دیگر ایچ ایس کوڈ 10063090) تقریباً 29-28/ کلو گرام روپے فروخت ہو رہی ہے۔ جو کہ گھریلو قیمت سے زیادہ ہے۔ بھوسی (دھان یا کھردرا)، بھوسی (براؤن رائس) اور نیم ملائی ہوئی یا پوری ملائی ہوئی چاولوں پر 20 فیصد کی ایکسپورٹ ڈیوٹی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی ہے چاہے وہ ابلے ہوئے چاولوں اور باسمتی چاولوں کے علاوہ پالش یا گلیزڈ ہوں۔  اس سے چاول کی قیمتیں کم ہوں گی۔

غیر باسمتی چاول اور باسمتی چاول کی برآمدی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں

حکومت نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

نان باسمتی چاول اور باسمتی چاول کی برآمدی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں

حکومت نے ابلے ہوئے چاول (ایچ ایس  کوڈ1006 30 10= ) سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاکہ کسانوں کو اچھی منافع بخش قیمتیں ملتی رہیں۔ اس کے علاوہ، انحصار کرنے والے اور کمزور ممالک کے پاس ابلے ہوئے چاول کی مناسب دستیابی ہوگی کیونکہ چاول کی عالمی برآمدات میں ہندوستان کا اہم حصہ ہے۔

اسی طرح، باسمتی چاول (ایچ ایس  کوڈ1006 30 20=) میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کیونکہ باسمتی چاول ایک پریمیم چاول ہے جسے مختلف ممالک میں ہندوستانی  نثراد افراد  زیادہ تر کھاتے ہیں اور دیگر چاولوں کے مقابلے اس کی برآمد کی مقدار بہت کم ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10162



(Release ID: 1858678) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi