نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستانیوں میں پائی جانے والی غیرمعمولی نوعیت کےدماغوں کا اب پوری دنیا میں اعتراف کیا جارہا ہے- نائب صدر


ہندوستان نے قدیم زمانے سے ہی مختلف شعبوں میں نمایاں شخصیات پیدا کی ہیں - نائب صدر

نائب صدر نے ٹائمز ناؤ امیزنگ انڈینز ایوارڈز2022 تقسیم کیے

Posted On: 09 SEP 2022 8:30PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستانیوں کے درمیان  موجوود   انسانی وسائل کی غیر معمولی نوعیت کو اب وسیع پیمانے پر تسلیم کیا  جارہا ہے۔ گوگل، مائیکرو سافٹ، ٹوئیٹر، آئی بی ایم، ماسٹر کارڈ اور اسٹاربکس  جیسی معروف کثیر قومی کمپنیوں(ایم این سیز)کی کامیابی میں ہندوستانیوں کے مرکزی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمارے انسانی ذہانت اور اختراعی رویہ کا شاندار معیار اب پوری دنیا میں مشہور ہے۔

آج نئی دہلی میں ٹائمز ناؤ ایمیزنگ انڈینز 2022 ایوارڈز کے فاتحین کو مبارکباد دینے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ قدیم زمانے سے ہی ہندوستان نے ریاضی، سائنس، فلکیات، فلسفہ اور لسانیات کے میدان میں نمایاں شخصیتیں پیدا کی ہیں۔

انہوں نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں گورننس فریم ورک اور دیگر تحریک دینے والے  اقدامات میں آنے والی  بہتری نے ہمارے ملک کے مختلف دور دراز گوشوں میں موروثی  اور مخفی  صلاحیتوں کی پرورش اور نشوونما کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ آج جن بہت سے انقلابی  تبدیلیاں لانے والے افراد کو اعزاز ات سے نوازا  گیا ہے وہ عام پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں،  انہوں نے اس خواہش کااظہار کیا  کہ ایسے غیر معمولی انسانی  دماغوں کی  اہمیت کو تسلیم کیا جائے اور انہیں مرکزی حیثیت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ایک پرجوش قوم کے طور پر یہ ہماری اجتماعی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم ان غیر معمولی افراد کی صلاحیتوں کو تیزی سے پہچانیں اور ان سے نتیجہ خیز انداز میں  فائدہ اٹھائیں۔’’

جناب ونیت جین، ایم ڈی، ٹائمز گروپ، محترمہ۔ نیویکا کمار، گروپ ایڈیٹر، ٹائمز نیٹ ورک، جیوری کے ارکان - ڈاکٹر پریتی اڈانی، محترمہ اپاسنا کامینی،  جناب  ایس نمبی نارائن، محترمہ سونالی بیندرے اور استاد امجد علی خان، ایوارڈ یافتگان اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر-

نائب صدرجمہوریہ  کی تقریر کا مکمل متن اس لنک پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.10151



(Release ID: 1858631) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi