خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
’’بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے‘‘ کے موضوع پر مہم
’’انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن‘‘ کے موقع پر حساسیت کا ایک روزہ ضلع سطحی پروگرام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUL 2022 6:58PM by PIB Delhi
بچوں کی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے اور ہمارے ملک کے بہت سے حصوں میں رائج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین شکل ہے اور یہ اس طرح ایک نئے ہندوستان، ایک ترقی پسند ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے، شراکت داروں کے مختلف زمروں کی مداخلت اور توجہ کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک کے متعدد اضلاع کی مشترکہ رخنہ دار بین الاقوامی سرحدیں، ایسے حالات کو ہموار کرتی ہیں جو اسمگلروں کو ایسا کرنے کےقابل بناتی ہیں اور راغب کرتی ہیں۔ بچے ان کےآسان نشانہ بن جاتے ہیں جو اپنے شکار کی تلاش میں مسلسل ان شکاریوں کے چنگل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ متاثرہ بچوں کو جسمانی، جنسی اور جذباتی تشدد، بدسلوکی، ٹارچر، اور صدمے، جبری اور بندھوا مزدوری، جبری شادیاں اور غلامی جیسی روایات وغیرہ جیسے شدید قسم کے استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کی اسمگلنگ سے متاثرین کو اکثر ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کی زندگی داغدار اور اصلاح سے دور ہو جاتی ہے اور وہ حقوق سے محروم رہتے ہیں۔بچوں کی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے، ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے مطابق کمیشن برائے تحفظ اطفال قانون 2005 کے تحت قائم ایک اعلیٰ ترین قانونی ادارہ، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر)، اپنے منشوراور دائرہ اختیارکے تحت اس ضمن میں جاری اقدامات کر رہا ہے۔. اس سلسلے میں، این سی پی سی آر 30 جولائی 2022 کو "انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن" منا رہا ہے۔
اس موقع پر، این سی پی سی آر ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (ایس سی پی سی آرز)، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے، ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال منانے کے لیے، آزادی کے امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان کے 75 سرحدی اضلاع میں (فہرست منسلک) (یکم اگست 2022 سے 25 اگست 2022 تک) بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے یعنی "بال تسکری سے آزادی"کے لیے، 25 روزہ مہم چلا رہا ہے ۔
اس سلسلے میں، منتخب 75 اضلاع میں ضلعی سطح پر حساسیت کے پروگرام میں سپیشل جوینائل پولیس یونٹس (ایس جے پی یوز)، انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹس (اے ایچ ٹی یوز)، تھانوں کے چائلڈ ویلفیئر پولیس آفیسرز (سی ڈبلیو پی اوز)، بچوں کی بہبود کی کمیٹیوں (سی ڈبلیو سیز)، جووینائل جسٹس بورڈز (جے جے بیز) اور ہمارے ملک کے شناخت شدہ 75 سرحدی اضلاع میں انسانی اسمگلنگ کے مسائل پر ضلع میں سرگرم خصوصی افواج کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس مہم کے دوران، این سی پی سی آر کے اہلکار، سرحدی گاؤوں کا دورہ کریں گے اور سرحدی اضلاع کے بچوں کے ساتھ اپنا 75 واں یوم آزادی منائیں گے۔
اس مہم کا بنیادی مقصد، ہندوستان کے سرحدی اضلاع میں بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے خطرے سے دوچار بچوں، کمزور بچوں اور روک تھام کے لیے بنیادی اشارے پر اہم شراکت داروں کو حساس بنانا ہے۔ کمیشن کے ماہر ریسورس پرسن، ریاستی کمیشن کے چیئرپرسن/ممبر اور موضوع کے ماہرین اس موضوع پر ایک پریزنٹیشن دیں گے اور انٹرایکٹو سیشن کے بعد سرحدی اضلاع میں بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کریں گے۔
مہم کے تحت ہمارے ملک کے 75 سرحدی اضلاع بچوں کی اسمگلنگ کے اس خطرے سے نمٹنے اور بچوں کو اس سنگین جرم سے محفوظ کرنے کے بارے میں متعدد شراکت داروں کے لیے آگاہی اور حساسیت کے پروگرام کا مشاہدہ کریں گے۔
|
نمبرشمار
|
ریاست کا نام
|
سرحدی اضللاع کے نام
|
-
|
آسام
8اضلاع
|
بکسا
|
-
|
ادلگوری
|
-
|
دھوبری
|
-
|
کوکراجھار
|
-
|
جنوبی سلمارہ- مانکاچار
|
-
|
کیچار
|
-
|
کریم گنج
|
-
|
چرانگ
|
-
|
بہار
7 اضلاع
|
ارریہ
|
-
|
کشن گنج
|
-
|
سپول
|
-
|
مدھوبنی
|
-
|
مغربی چمپارن-بیٹیہ
|
-
|
سیتامڑھی
|
-
|
مشرقی چمپارن
|
-
|
منی پور
6 اضلاع
|
اُخرول
|
-
|
کامجونگ
|
-
|
چورا- چاند پور
|
-
|
پھرزوال
|
-
|
ٹینگنوپل
|
-
|
چندیل
|
-
|
میگھالیہ
8 اضلاع
|
مشرقی خاصی پہاڑیاں
|
-
|
ویسٹ خاصی ہلز
|
-
|
مغربی گارو ہلز
|
-
|
جنوب مغربی گارو ہلز
|
-
|
جنوبی گارو ہلز
|
-
|
جنوب مغربی خاصی پہاڑیوں
|
-
|
مشرقی جینتیا ہلز
|
-
|
مغربی جینتیا ہلز
|
-
|
میزورم
9 اضلاع
|
ممیت
|
-
|
سیچوئل
|
-
|
سرچھپ
|
-
|
ہنتھیال
|
-
|
ناگالینڈ
5 اضلاع
|
لنگلی
|
-
|
لانگٹلائی
|
-
|
سیہا
|
-
|
چمپائی
|
-
|
خوزوال
|
-
|
کیفیر
|
-
|
پھیک
|
-
|
نوکلک
|
-
|
ٹیونسانگ
|
-
|
مون
|
-
|
سکم
2 اضلاع
|
مغربی سکم
|
-
|
شمالی سکم
|
-
|
تری پورہ
8 اضلاع
|
ڈھلائی
|
-
|
گومتی
|
-
|
کھوئی
|
-
|
شمالی تریپورہ
|
-
|
سپاہیجالا
|
-
|
جنوبی تریپورہ
|
-
|
اناکوٹی۔
|
-
|
مغربی تریپورہ
|
-
|
اتر پردیش
8 اضلاع
|
بہرائچ
|
-
|
بلرام پور
|
-
|
کشی نگر
|
-
|
لکھیم پور کھیری
|
-
|
مہاراج گنج
|
-
|
پیلی بھیت
|
-
|
شراوستی
|
-
|
سدھارتھا نگر
|
-
|
اترا کھنڈ
3 اضلاع
|
چمپاوت
|
-
|
پتھورا گڑھ
|
-
|
ادھم سنگھ نگر
|
-
|
مغربی بنگال
11 اضلاع
|
اتر دیناج پور
|
-
|
جنوبی دیناج پور
|
-
|
مالدہ
|
-
|
دارجلنگ
|
-
|
کوچ بہار
|
-
|
علی پوردوار
|
-
|
کالمپونگ
|
-
|
جلپائی گوڑی
|
-
|
شمالی 24 پرگنہ
|
-
|
نادیہ
|
-
|
مرشدآباد
|
****
U.No.10086
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1858459)
وزیٹر کاؤنٹر : 179