مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مکانات اور شہری امور کی وزارت نے ’سووچھ امرت مہوتسو‘ کا آغاز کیا


نوجوانوں کی  قیادت میں  پندرہ دن طویل چلنے والے  مہوتسو کی شروعات ،  جو کہ اپنی نوعیت کی پہلی انڈین سووچھتا لیگ - ایک بین شہری صفائی ستھرائی مقابلہ ہے

​​​​​​​’’سووچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کا مقصد ایک کوڑے کرکٹ سے پاک شہر بنانا ہے، ایک ایسا شہر جو  مکمل طور پر کوڑے سے پاک ہو‘‘- وزیر اعظم نریندر مودی

Posted On: 09 SEP 2022 8:15PM by PIB Delhi

سووچھ بھارت مشن-اربن کے آٹھ سال کا جشن منانے کے لیے، مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے سرکاری طور پر ’سووچھ امرت مہوتسو‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو کہ 17 ستمبر 2022 سیوا دوس  سے  2 اکتوبر 2022 سووچھتا دوس تک  چلے گا ۔ اس کے دوران سووچھتا سے متعلق سرگرمیاں  چلائی جائیں گی۔ یہ پندرہ واڑہ شہریوں کی کارروائیوں کو متحرک کرنے اور ’کچرے سے پاک شہر‘ تیار کرنے کے وژن کے تئیں عزم پر توجہ مرکوز کرے گا۔

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس پندرہ واڑے کے لیے سرکاری لوگو جاری کیا۔’سوچھ امرت مہوتسو: ایک اور قدم سووچھتا کی اور‘ دنیا کے سب سے بڑے صفائی پروگرام میں جن آندولن کو تیز کرنے اور اسے دوبارہ تقویت دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A5TT.jpg

مثبت کارروائی کے لیے نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، مرکزی وزیر نے پہلی ’انڈین سوچھتا لیگ‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو کہ شہروں کے نوجوانوں کے درمیان 17 ستمبر  2022  کو ہونے والا بین شہری مقابلہ ہے۔ آئی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے لیے، ملک بھر سے 1850 سے زیادہ سٹی ٹیموں نے باضابطہ طور پر مقابلے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ہر ٹیم کوڑا کرکٹ سے پاک بیچز، پہاڑی اور سیاحتی مقامات تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے اپنی منفرد  صفائی ستھرائی کی پہل  کی تشکیل کرتے ہوئے  لیگ میں مقابلہ کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C6YX.jpg

 

جن ریاستوں کے سب سے زیادہ فیصد شہر اس میں شرکت کررہے ہیں، ان میں اوڈیشہ، آسام، چھتیس گڑھ، پنجاب، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، تریپورہ، کیرالہ، آندھرا پردیش، اور جموں و کشمیر  شامل ہیں۔ ممبئی ایمپرر، دہلی سووچھتا پرہری اور این ڈی ایم سی واریئرز، نمّا چنئی، انڈومیٹیبل بنگلورو، ہیریٹیج احمد آباد، اور حیدرآباد سووچھ چیمپئنز ایسے بڑے شہروں  کی ٹیمیں ہیں جو پہلے ہی لیگ میں رجسٹر کرا چکی ہیں۔  اس کے علاوہ  47 اور 20 ریاستی راجدھانیوں  بھی سووچھتا دوڑ میں شامل ہو رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047K7A.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032U94.jpg

 

اس کے علاوہ آئی ایس ایل نے کامیابی کے ساتھ ہندوستانی شہروں کے متنوع سیٹ کو اپنی نوعیت کی پہلی لیگ میں شرکت لینے کے لیے راغب کیا ہے۔ متنوع جغرافیائی حیثیت والے شہر اور ملک کے طول و عرض میں مشہور سیاحتی مقامات کے ساتھ – جیسے لیہہ، کنیا کماری، کوہیما، دوارکا، کونارک، پورٹ بلیئر، رامیشورم، گیا، پاؤنٹا صاحب، کٹرا، اُجّین، ناسک، وارانسی، پہلگام – نے مقابلے کے لیے اپنی ٹیموں اور  مقررہ ٹیم کے کیپٹنوں  کا رجسٹریشن  کرا لیا ہے۔

اگلے قدم کے طور پر، شہریوں کو 11 ستمبر 2022 سے سرکاری مائی جی او وی پورٹل پر اپنے متعلقہ شہر کی ٹیموں میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ شہریوں کے رجسٹریشن کے لیے لنک درج ذیل ہے:

https://innovateindia.mygov.in/swachhyouthrally/۔ یہ لنک 17 ستمبر 2022 کو شام 6 بجے تک لائیو رہے گا۔ اس پہل نے پہلے ہی نوجوانوں میں کافی جوش اور دلچسپی پیدا کر دی ہے۔  پندرہ واڑہ کے دوران مختلف دیگر دلچسپ اقدامات کو ترتیب دیا گیا ہے جیسے کہ اسٹارٹ اپ چیلنج فورم، ٹوائے کیتھون- کچرے سے کھلونے بنانا، ٹیکنالوجی کی نمائش، سووچھ شہر سمواد وغیرہ، آخر میں  2 اکتوبر گاندھی جینتی کو سووچھ بھارت دوس منانے کے ساتھ  یہ پروگرام اختتام پذیر ہوگا۔

سووچھ امرت مہوتسو اور انڈین سووچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم سووچھ بھارت مشن کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پراپرٹیز کو فالو کریں:

Facebook: Swachh Bharat Mission - Urban | Twitter: @SwachhBharatGov |

YouTube: Swachh Bharat Mission-Urban | Instagram:sbm_urban

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-10110

                          


(Release ID: 1858282) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi