وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے آپریشن ’’گیئر باکس‘‘ میں 39.5 کلوگرام وزنی مشتبہ نشہ آور مادہ ہیروئن کے 72 چھپے ہوئے پیکٹوں کا پتہ لگایا
Posted On:
09 SEP 2022 6:16PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے اے ٹی ایس، گجرات کے ساتھ مل کر دبئی سے ایک کنٹینر میں تھیلوں میں 39.5 کلو گرام پاؤڈر کے 72 چھپے ہوئے پیکٹوں کا پتہ لگایا ، جن میں نشہ آور مادہ ہونے کا شبہ ہے۔
ڈی آر آئی اور اے ٹی ایس گجرات کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ خفیہ معلومات پر عمل کرتے ہوئے آپریشن 'گیئر باکس' شروع کیا گیا۔ اے ٹی ایس، گجرات کے افسران کی موجودگی میں مغربی بنگال کے کولکاتہ بندرگاہ پر ڈی آر آئی کے ذریعہ ایک کنٹینر کی جانچ کی گئی۔ جبل علی، دبئی سے آنے والے مذکورہ کنٹینر کا مجموعی وزن 9,300 کلو گرام تھا جس میں بھاری پگھلنے والا سکریپ یا ردی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کنٹینر کے لیے بل آف انٹری داخل نہیں کی گئی تھی اور سامان میں دھات سکریپ اور مشین کے پرزے جیسے گیئر باکسز کا پائے گئے۔
تفصیلی جانچ کے دوران، یعنی گیئر بکس اور دیگر دھات اسکریپ کو توڑنے کے دوران، اب تک 72 پاؤڈر کے پیکٹ برآمد کیے گئے ہیں جن کا وزن 39.5 کلو گرام تھا، جن کا شبہ ہے کہ یہ نشہ آور چیز ہے۔ فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے ذریعے ٹیسٹ کرنے پر نشہ آور چیز میں ہیروئن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ مزید تفصیلی جانچ جاری ہے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈرگ سنڈیکیٹ نے ہیروئن چھپانے کے لیے اس منفرد طریقہ کار کو استعمال کیا ہے۔ پرانے اور استعمال شدہ گیئر بکس کو کھولنے کے بعد ان کے گیئرز کو ہٹا دیا گیا اور نشہ آور اشیاء پر مشتمل پلاسٹک کے پیکٹ بنائے گئے خالی جگہ میں رکھ دیے گئے اور پھر گیئر باکسز کو دوبارہ فٹ کر دیا گیا تاکہ پتہ نہ لگ سکے۔ یہ پیکٹ دھات کے سکریپ کے ساتھ دیگر دھاتی اسکریپ کے اندر چھپا کر بھیجے گئے تھے تاکہ حکام کی طرف سے اس پر کوئی توجہ نہ ہو۔ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت ڈی آر آئی کی طرف سے جانچ اور ضبطگی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ واضح ہے کہ ڈرگ سنڈیکیٹ ہر وقت نیا طریقہ استعمال کر رہا ہے۔ اس سے قبل ایک کیس کا پتہ چلا جس میں 75 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی، پتہ چلا تھا کہ 395 کلو وزنی دھاگوں کو نشہ آور دوا ہیروئن کے محلول میں بھگو دیا گیا تھا - ہیروئن جسے بعد میں خشک کر کے گانٹھوں میں بنا کر تھیلوں میں پیک کیا گیا تھا تاکہ پتہ نہ لگ سکے۔
موجودہ کیس میں مزید تفصیلی تفتیش جاری ہے۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-11001
(Release ID: 1858202)
Visitor Counter : 116