نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھنکھڑ کا کہنا ہے کہ  ہندوستان کے پاس نہ صرف دوسروں کے خیالات کے لیے ’رواداری‘ کا شاندار ورثہ ہے، بلکہ تمام خیالات کے ساتھ ’مصروفیت‘ کی ایک منفرد ثقافت بھی ہے۔


نائب صدر جمہوریہ نے دارا شکوہ کو سماجی ہم آہنگی کا مشعل بردار قرار دیانائب صدر جمہوریہ نے مغل شہزادے دارا شکوہ کے ’’مجمع البحرین‘‘ کا عربی ورژن جاری کیا

نائب صدر جمہوریہ نے آزادی کے امرت مہوتسو کی یاد میں ایک گیت ’اتولیا بھارت دیش میرا‘ کا اجرا کیا

Posted On: 09 SEP 2022 6:34PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ ہندوستان کے پاس نہ صرف دوسروں کے خیالات کے لیے ’رواداری‘ کا شاندار ورثہ ہے بلکہ تمام نظریات کے ساتھ ’مصروفت‘ کی ایک منفرد ثقافت بھی ہے۔ جو کہ ایک تکثیریت اور ہم آہنگی کی ثقافت ہے۔ انھوں نے  مزید کہا کہ  باہمی احترام کے جذبے کی مثال ، عظیم  شاہ اشوک کے زمانے سے لے کر ولی عہد شہزادہ دارا شکوہ تک ہندوستانی بادشاہوں نے بھی  دی تھی۔

آج نئی دلّی میں دارا شکوہ کے ’’مجمع البحرین‘‘ کے عربی ورژن کے اجرا کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  کہ مجمع البحرین (جس کا مطلب ’دو سمندروں کا سنگم‘)،دونوں کے درمیان مماثلت پر انمول روشنی ڈالتا ہے۔ اس نے مذاہب اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین ، مضبوط اتحاد پیدا کرنے میں مدد کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہمیشہ سے متعلق رہا ہے‘‘۔

دارا شکوہ کو ایک باصلاحیت، ہنرمند شاعر اور سنسکرت کا اسکالر قرار دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ سماجی ہم آہنگی اور مذہبی اتحاد کے مشعل بردار تھے۔ مجمع البحرین نامی اس کتاب میں دارا شکوہ نے ہندو مت ’وحدانیت‘ اور اسلام (تصوف) کے درمیان تمام مشترکات کو ایک ایک کرکے درج کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اسلام اور ہندومت میں فرق ، صرف زبانی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داراشکوہ نے مختلف مذاہب کے درمیان مذاکرے اور مکالمے کو بہتر بنانے کی کوشش کی، جناب دھنکھڑ نے اپنی وراثت کو زندہ کرنے اور موجودہ دورہ میں سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے، اپنی روحانی فکر کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس کتاب کو منظرعام پر لانے کے لیے کتاب کے مترجم  امرحسن ،پبلشر اور آئی سی سی آر کی تعریف کی جو عربی بولنے والے سامعین کے لیے مغل شہزادے دارا شکوہ کی مشہور  تخلیق کو  وا کرتی ہے۔

اس موقع پر آزادی کے امرت مہوتسو کی یاد میں ایک گیت ’’اتولیا بھارت دیش میرا ‘‘ بھی جاری کیا گیا۔ جناب کرشنا ادھیکاری کے تحریر کردہ اور پروڈیوز کردہ اس گیت کو ، نیپال کے معروف غزل کار جناب آنند کارکی نے پیش کیا ہے۔

آئی سی سی آر کے صدر ڈاکٹر ونے سہسر بودّے، رکن پارلیمنٹ جناب بھوونیشور کلیسا، آئی سی سی آر کے ڈائرکٹر  جنرل جناب کمار توہن، کتاب کے مترجم جناب امر حسن، فارسی اسکالر پروفیسر ازرمی دخت سفوی، پبلشر جناب نبیل معروف اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر-

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013K3T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KTTM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HL75.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045LDH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005C14P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006L01Q.jpg

*****

U.No.10092

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1858135) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi