الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سے متعلق پی ایل آئی اسکیم میں بااختیار کمیٹی کے ذریعے پہلی تقسیم کو منظوری


گھریلو چیمپئن پیش پیش ہیں: گھریلو زمرہ کے تحت ’پیڈجٹ الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ نے پی ایل آئی اسکیم کے مطالبات کے مطابق اوّلیت حاصل کی

Posted On: 09 SEP 2022 5:02PM by PIB Delhi

 

پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیمیں آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی بنیاد ہیں۔ اس کا مقصد گھریلو مینوفیکچرنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں گھریلو چیمپئن تیار کرنا ہے۔ اسکیم کے پیچھے کی حکمت عملی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالی ترغیب دینا ہے۔

پی ایل آئی اسکیم فار لارج اسکیل الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو یکم اپریل 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم موبائل فون اور مخصوص الیکٹرانک آلات سمیت ’ٹارگٹ سیگمنٹ‘ کے تحت تیار کردہ سامان کی خالص اضافی فروخت پر 4 فیصد سے 6 فیصد تک مراعات دیتی ہے۔

اسکیم کے تحت کل مختص رقم 38,645 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کے تحت 16 کمپنیاں (موبائل فون زمرے کے تحت 5 عالمی کمپنیاں)، (انوائس ویلیو 15,000 روپے اور اس سے اوپر)، 5 گھریلو کمپنیاں اور مخصوص الیکٹرانک آلات کے تحت 6 کمپنیوں کو منظوری دی گئی ہے۔

پی ایل آئی اسکیم کے پہلے راؤنڈ کی کامیابی کے بعد، پی ایل آئی سکیم کا دوسرا راؤنڈ مخصوص الیکٹرانک آلات کے ٹارگٹ سیگمنٹ کے ساتھ 31.03.2021 تک کھولا گیا، جس نے اہل کمپنیوں کو 4 سال کی مدت کے لئے 5 فیصد سے 3 فیصد تک اضافی فروخت  کی ترغیب دی۔ پی ایل آئی سکیم کے دوسرے راؤنڈ کے تحت 16 کمپنیوں کو مجاز اتھارٹی نے منظوری دی تھی۔

پی ایل آئی اسکیم کی مدت میں ایک سال یعنی 2024-25 سے 2025-26 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن 23.09.2021 کو جاری کیا گیا تھا۔ کل 16 کمپنیوں میں سے 15 کمپنیوں نے توسیع کا انتخاب کیا ہے۔

بااختیار کمیٹی (ای سی) نے آج اپنی میٹنگ میں میسرز پیڈجٹ الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کو پی ایل آئی اسکیم فار لارج اسکیل الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے تحت 53.28 کروڑ روپے کی پہلی تقسیم کو منظوری دی ہے، جیسا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی یعنی میسرز آئی ایف سی آئی لمیٹڈ کے ذریعے سفارش کی گئی ہے۔ پیڈجٹ الیکٹرانک پرائیویٹ لمیٹڈ، ’ڈکسن ٹیکنالوجیز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ‘کا 100 فیصد ذیلی ادارہ ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اس اسکیم کے دیگر اہل درخواست دہندگان کے ساتھ سال 2021-22 کے لیے ان کی تقسیم کے دعوے دائر کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ پی ایل آئی اسکیم فار لارج اسکیل الیکٹرانکس سب سے کامیاب اسکیم کے طور پر ابھری ہے۔ جون 2022 تک، اس اسکیم کی وجہ سے مجموعی طور پر 1,67,770 کروڑ روپے کی پیداوار ہوئی ہے جس میں 65,240 کروڑ روپے کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ پی ایل آئی اسکیم نے 28,636 روزگار بھی پیدا کیے ہیں۔ گزشتہ 3 سالوں میں اسمارٹ فونز کی برآمدات میں 139 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

توقع ہے کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ 2025-26 تک بڑھ کر 300 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ پی ایل آئی جیسی اسکیمیں بھارت کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک مسابقتی منزل بنائے گی اور آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کے علاوہ مزید گھریلو چیمپئن بنانے کا کام کرے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.10097

 



(Release ID: 1858117) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi