محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف اونے سورج کُنڈ میں چنتن شِور کا انعقاد کیا


‘ای پی ایف او @امرت کال – بہتر کل’ ای پی ایف  او کی  تاریخ میں  اپنی نوعیت کا  پہلا پروگرام ہے

ای پی ایف او کی خدمات کی ترسیل کے طریقہ کار میں توسیع اور بہتری  کے نتائج  پرتبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 08 SEP 2022 10:45PM by PIB Delhi

محنت اورروزگار ، ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی  تبدیلی کے مرکزی وزیر  جناب بھوپیندر یادو نے  آج ہریانہ کے سورج کنڈ میں ای پی ایف او کی طرف سے منعقد ایک‘ چنتن شِور ’کی صدارت کی ۔

ای پی ایف او  کےچنتن شِور کا موضوع   ‘ ای پی ایف او ’ @ امرت کا ل – بہتر کل  تھا۔ یہ ای پی ایف او کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔پروگرام کا اختتام  زبردست غوروخوض اور  اپنے صارفین   کے لئے خدمات  اور سروس  ڈلیوری کے طریقہ کار  میں توسیع اوربہتری کے لئے  دوررس سفارشات  کے ساتھ  ہوا ۔ ا س  پروگرام میں  ڈومین ماہرین   ،  محنت اور روز گار کی  وزارت  اور ای پی ایف اوکے افسران نے  شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B474.jpg

چنتن شِور کے مندرجہ  ذیل  پانچ موضوعات   جو ای پی ایف او کے صارفین کو  بہتر پہنچ اور شفاف خدمت کی ترسیل   مہیا کرانے کے لئے اضافی  سی پی ایف سیز کے ذریعہ  زیرغور آئے   وہ یہ ہیں:

مشن 10 کروڑ – ای پی ایف او کا بڑھتا دائرہ عمل ۔

تعمیل کی آسانی – خدمت کی توسیع

ای پی ایف او کرم یوگی- قابل تنظیم 

مطمئن ممبران – ہموار خدمات

مستقبل کے لئے تیاری – پنشن حاصل کرنے والے ہماری ترجیح

 

محنت اورروزگار ، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکز ی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے  آج  ہریانہ کے سورج  کنڈ میں  منعقدہ  ای پی ایف او کے ‘چنتن شِور  ’ کے اختتامی خطاب میں  ای پی ایف او کے سروس ڈلیوری طریقہ کار  میں توسیع اور بہتری کے زبردست  نتائج کے بارے میں بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RE28.jpg

مرکزی وزیر نے بتایا کہ ای پی ایف او  کے چنتن شِور کے نتائج  ، پالیسی اور نفاذ کے درمیان خلاء کو پُر کرکے  عزت مآب وزیر اعظم کے وژن  کی تکمیل میں   مدد گار ثابت ہوں گے ۔یہ مزید  یکسر تبدیلی لانے و الا ثابت ہوگا اور تمام اسٹیک ہولڈرس کو  بڑے پیمانے  پر فائدہ  پہنچائے گا۔

وزیرموصوف نے ان اہم میدانوں کی شناخت کی ، جن پر ای پی ایف او کواپنی کوشش میں  ٹاسک فورس  بناکر  توجہ مرکوز کرنی چاہئے  :

  1. بہترین نظام  اور طریقوں کووضع کرکے  انفارمیشن ٹکنالوجی کی صلاحیت میں  اضافہ  ، جو  ملک کے تمام اضلاع  میں  خدمات  مہیا  کرسکے ۔
  2. بہترین  اور  اہل  بنیادی ڈھانچہ کی تخلیق ۔
  3. مشن کرم یوگی کی تربیت   اورحوصلہ افزائی کے ذریعہ   نفاذ ۔
  4. اگلے 6 مہینوںمیں  عملہ اور افسران کے بھرتی کے لئے خصوصی مہم  کی شروعات کرنا۔
  5. آسان  اور غیر منقطع  پنشن کی ادائیگی   کا ڈلیوری نظام  ۔
  6. تعمیل کے طریق  کار کو نافذ کرنے والے سے زیادہ  فعال کرنے والے کے طورپر زیادہ تقویت دینا۔
  7. قانونی چارہ جوئی کو کم کرنا ۔

          عزت مآب وزیر نے مزیدزور دے کر کہا کہ ای پی ایف او  کے پاس انتظام کے تحت 80 لاکھ کروڑ سے زیادہ اثاثے ہیں، جو کہ ایک بہت بڑی  ذمہ داری ہے اوراسےاعتماد سے اٹھانا چاہئے ۔وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ ای پی ایف او کے افسران  غیر جانبدار  ،  شفاف اور آسان  حکمرانی  اسٹیک ہولڈرس کو  مہیا کریں گے ۔

          حکومت ہند کے محنت اور روزگار  کے وزیر مملکت  جناب رامیسور تیلی  نے ای پی ایف او کے چنتن شِور کےنتائج  پر  اپنی خوشی  کا اظہار کیا اور کہا کہ ای پی ایف او کا  وژن  @ 2047 دستاویز ملک میں سماجی   تحفظ   کو ہمہ گیر بنائے گا۔موصوف وزیر مملکت نےای پی ایف او کی ‘‘پریاس’’ پہل کے ذریعہ  31ہزار سے زیادہ  پی پی او ز   مہیا کرانے کے لئے تعریف کی ۔انہوں نے اے بی آر وائی اسکیم کے تحت  ملازمین  اور دیگر ملازمین کو   راحت مہیا کرانے کے لئے ای پی ایف او کی مزیدتعریف کی ۔ ‘‘ چنتن شِور ’’ کا اقدام   وژن  @ 2047 دستاویز میں وضع کردہ اغراض ومقاصد کو  آگے بڑھانے کی جانب  ایک قدم ہے۔اس  چنتن شِور میں   آنے والے  نئے خیالات   ای پی ایف او ممبران کے ہونٹوں  پر مسکراہٹ لائیں گے۔حکومت ہند کے  محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری   جناب سنیل برتھوال  نے کہا کہ ای پی ایف او کے تمام دفاتر میں فیلڈ دفاتر کی خدمات کو  معیاری بنایا جائے گا۔شہریوں  کے لئے سماجی تحفظ کی پہنچ کو ای –شرم  ، اُدیم  ، کے ایس  ای ای ایم  اور این  سی ایس  پورٹل  کومربوط کرنے کے ذریعہ   آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے دعووں  کے جلد تصفیہ کے لئے   ای پی ایف او اے کی  مساعی کی مزیدتعریف کی ۔محترمہ نیلم  شامی راؤ ،  مرکزی پی ایف کمشنر ، ای پی ایف او نے چنتن شِور میں شرکت کرنے والے تمام معززین  کے سامنے  کلمات  تشکر پیش کئے ۔

*************

ش ح۔ ا ک۔رم

U-10069



(Release ID: 1857974) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Punjabi