کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے ہندوستان-ازبکستان تعلقات کو مربوط وسیع ہمسایگی کے ہندوستان کے وژن کی کلید قرار دیا
نئی دہلی میں ہندوستان-ازبکستان بین حکومتی کمیشن کا 13 واں اجلاس کا انعقاد
Posted On:
28 JUL 2022 8:36PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان اور ازبکستان کے تعلقات کو مربوط ، وسیع ہمسایگی کے ہندوستان کے وژن کی کلید قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ سال ہندوستان-ازبکستان تعلقات کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 30ویں سال کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دہلی میں ہندوستان-ازبکستان انٹر گورنمنٹ کمیشن (آئی جی سی) کے 13ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اپنے ریمارکس میں، وزیر نے کہا کہ ہم عوام سے عوام کے درمیان متحرک اورپر جوش تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تجارتی تعلقات دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا فطری نتیجہ ہیں۔ ہمیں ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ادائیگی سے متعلق اقدامات اور اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری جیسے نئے شعبوں میں تعلقات کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیر موصوف نے ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان باہمی تجارت میں گرمجوشانہ ترقی کے لیے نئی تحریک دینے والی قوتوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی روابط اور تعاون کے لیے مربوط نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے سات ابھرتے ہوئے شعبوں یعنی ڈیجیٹل ادائیگیوں، خلائی شعبے میں تعاون، زراعت اور ڈیری، ادویہ سازی، جواہرات اور زیورات، ایم ایس ایم ای اور بین علاقائی تعاون پر روشنی ڈالی۔
جناب گوئل نےاس بات کا ذکر کیا کہ کووڈ-19 کے باوجود، پچھلے کچھ سالوں میں باہمی گفت و شنید اور تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ تجارت 20-2019 میں 247 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2021-22 میں 342 ملین ڈالر ہو گئی ہے، جس سے کہ 38.5 فیصد اضافہ کا اظہارہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیےرابطہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
ازبکستان کے وفد کی قیادت جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے وزیر جناب جمشید خدجائیف کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں جناب خودجائیف نے کہا کہ وہ ستمبر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ازبکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے دورے سے باہمی دلچسپی کے کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو نمایاں فروغ دینے کے لیے پوری طرح استعفادہ کیا جائے گا۔
بین حکومتی کمیشن (آئی جی سی)کا اجلاس، خیالات پر غور و خوض، مسائل پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں 22 جون، 2022 کو اقتصادی تعاون پر دوسرے ہندوستان-ازبکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10042
(Release ID: 1857760)
Visitor Counter : 153