ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حکومت نے نیل گوں آسمان کے لئے  صاف ستھری فضا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ’سوچھ وایو دیوس‘ کا اہتمام کیا


مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے لائف مشن کی اہمیت کو دوہرایا

ماحولیات اور ترقی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں :جناب یادو

Posted On: 07 SEP 2022 7:26PM by PIB Delhi

ماحولیات ،جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے ’سوچھ وایو دیوس‘ کے طور پر نیل گوں آسمان کے لئے صاف ستھری فضا کے  آج تیسرے  بین الاقوامی دن کا اہتمام کیا ۔ جس کا مقصد صاف ستھری فضا کے قومی پروگرام کے تحت ہوا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے بیداری میں اضافہ کرنا اور کاموں کو آسان بناناہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D8BZ.jpg

 

اس تقریب میں ماحولیات ،جنگلات اور آب وہوا کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو ،ماحولیات ،جنگلا ت اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے  بھی موجود  تھے ۔مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے این سی اے پی کے تحت صلاحیت سازی اور لوگوں کی رسائی سے متعلق بروشرز جاری کئے ۔ یہ بروشرز آٹھ شہروں میں اپنائے گئے بہترین طور طریقوں کے سلسلے میں ہیں ۔ یہ شہر ہیں سری نگر،وارانسی (کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی)،بنگلورو(صاف ستھری سڑکیں،صاف ستھرا شہر)،پونے (صحیح مہم)،حید رآباد (ہریالی والے راستے)،اکولہ(واٹر ووز)، توتوکڑی (ضائع اشیاء کو کارآمد بنانا)اور لکھنو (انڈر کنٹرول)۔

جناب یادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم نے پچھلے سال صاف ستھری فضا کا مشن پروگرام شروع کیا تو ہماری کوشش یہ تھی کہ ہم اس سلسلے میں با لکل نچلی سطح پر کام کریں کیونکہ صاف ستھری فضا کا موضوع حکومت کے ترجیحی کاموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ایک عام آدمی تک کی عقل و فہم میں اضافہ کرنے اور اسے استعمال کرنے پر زور دیا۔

جناب یادو نے ایک بار پھر کہا کہ گلاز گو میں کوپ 26 کے دوران وزیر اعظم نے جس لائف مشن کا ذکر کیا تھا اسے نہ صرف ملک میں آگے بڑھائے جانے کی ضرورت ہے بلکہ پوری دنیا میں آگے بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037C7V.jpg

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ہم  نےصاف ستھری فضا کے قومی مشن کے پروگرام کا جو مقصد بنایا ہے  وہ یہ ہے کہ مختلف علاقوں  کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے علاقائی سطح پر فضائی آلودگی کے مسائل سے نمٹا جائے۔ان مسائل کے حل سماجی و اقتصادی سطح پر  نکالے جانے چاہئے ۔

جناب یادو نے زور دیکر کہا کہ ہم اس اختراع کو ایک تحریک کی شکل دینا چاہتے ہیں ۔لہٰذا این سی اے پی کے پروگرام میں رقم کی فراہمی  بھی کی گئی ہے ،یہ فراہمی اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ اچھی کارکردگی والے علاقوں کو انعامات دئے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہ ا کہ این سی اے پی میں ہم  علاقائی ورکشاپس کا لگاتار انعقاد کررہے ہیں ۔

جناب یادو نے قدرتی وراثت کے بارے میں مقامی لوگوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔

اس موقع پر اظاہر خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے کہا کہ سوچھ پون ،نیل گگن  کوجس کے تین سال مکمل ہوگئے ہیں ،اگلی نسلوں کو سونپ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلوگی کا مسئلہ ہمارے ہی ملک میں نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کو درپیش ہے۔  اب دنیا کی نظریں بھارت کی طرف ہیں کہ اب ہماری پالیسی اس سلسلے میں کیا ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر وزارت  سے لیکر پنچایت کی سطح پر کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔ 

  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 7 ستمبر کو ’’نیل گوں آسمان کے لئے صاف ستھری فضا کا بین الاقوامی دن ‘‘ قرار دیا تھاجس کا مقصد فضا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کےلئے عوام کی بیداری میں اضافہ کرنا اور اس سلسلے میں  کئے جانے والے اقدامات کو فروغ دینا  ہے۔اس سال فضا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے قومی اقدامات اور علاقائی اشتراک کو  جلدمستحکم کرنے  کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔جس کا موضوع ہے ’’ہواجو ہم سب کے مابین مشترک ہے‘‘ ۔

اس تقریب سے صاف ستھری فضا کے قومی پروگرام کی کامیابیوں کی داستان سنانے کا ایک موقع فراہم ہوا ہے ۔اس پروگرام کا آغاز جنوری 2019 میں کیا گیا تھا جس کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم آزادی پر قوم سے کئے گئے خطاب میں ان کے عزائم کو آگے بڑھانا ہے ۔ یہ عزائم سب کے لئے صاف ستھری فضاف ،شہریوں کے لئے صحت مند اور ثمر آور زندگی نیز مجموعی نظریہ کے ساتھ 100 سے زیادہ شہروں میں ہوا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کا عزم ہیں۔

 

***********

 

ش ح ۔   ا س ۔ م ش

U. No.10035



(Release ID: 1857759) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi