کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیات  پر ادا کی جانے والی رائلٹی کا اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2022 3:36PM by PIB Delhi

کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلادجوشی نے آج راجیہ سبھا  میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ

معدنیاتی خام لوہے ، کرومائٹ  خام اور غیر دھات آمیز زمرے کی باگزائٹ پر اد ا کی جانے والی رائلٹی کا تعین  اوسط فروخت قیمت کی فیصد کے طورپر ان کی قدروقیمت میں رونما ہونے والے اضافے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ دھات آمیز گریڈ باگزائٹ پررائلٹی  کی شرح کا تعین لندن میٹل ایکسچینج  (ایل ایم ای ) ایلومونیم دھات قیمت   کی فیصدکے  طورپر کیا جاتا ہے، جو  ایسی خام  الومینیا  دھاتی مواد کے لئے  نکالی جاتی ہے، جو خام شکلوںمیں  ہوتی ہے اور اسی اندازمیں استعمال ہوتی ہے ۔ لہٰذا معدنیات کی مالیت میں  اضافہ  منڈی /ایل ایم ای کی مالیت  کے لحاظ سے خودکار طورپر قدروقیمت  میں رونما ہوئے اضافے کی بنیاد پر طے ہوتا ہے اور معدنیات کی مالیت کی فیصد کے طور پر متعین کیا جاتا ہے۔

رائلٹی کی شرحوں پر    آخری بار  یکم ستمبر  2014  کو نظر ثانی کی گئی تھی۔معدنیات  پر  رائلٹی کی شرحوں  پر  کانکنی  اورمعدنیات  (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ  ،1957 کی دفعہ  9(3) کے تحت  وقتاََفوقتاََ نظرثانی کی جاتی ہے ۔

*************

ش ح۔اک ۔رم

U-10038

 


(ریلیز آئی ڈی: 1857758) وزیٹر کاؤنٹر : 100
یہ ریلیز پڑھیں: English