کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیات کی تلاش کے لیے یو اے ویز کا استعمال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2022 3:39PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ فی الحال، جیولوجیکل سروے آف انڈیا [جی ایس آئی]، جو کہ کانوں کی وزارت سے منسلک دفتر ہے، نے ڈرون پر مبنی معدنیات کی تلاش  کاکوئی  کام نہیں کیا ہے۔

مرکزی حکومت نے ملک میں ڈرون کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:

(i) حکومت نے 25 اگست 2021 کو اعتدال  پسندانہ  ڈرون ضوابط 2021 کو جاری کیا تاکہ بھارت کو آتم نر بھر بھارت ابھیان کے تحت ڈرون کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔

(ii) ڈرون اور ڈرون کے پرزوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب(پی ایل آئی) اسکیم کو 30 ستمبر 2021 کو  مشتہر کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان میں ڈرون اور ڈرون کے اجزاء کی تیاری کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ اسکیم جوتین مالی سالوں میں پر محیط ہے، 120 کروڑ روپے کی ترغیبات فراہم کرتی ہے۔

iii) ) فروری 2022 کو، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی  ایف ٹی) نے نوٹیفکیشن نمبر 54/2015-2020 کے ذریعے، سوائے آر اینڈ ڈی، دفاع اور سلامتی کے مقاصد کے، ڈرونز کی درآمد پر پابندی لگا دی ۔

**********

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10036


(ریلیز آئی ڈی: 1857749) وزیٹر کاؤنٹر : 108
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi