وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ہندوستان اور یونائٹیڈ کنگڈم آف گریٹ بریٹین  اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان تعلیمی قابلیت کو منظوری دینے کے لئے دستخط شدہ مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 07 SEP 2022 4:09PM by PIB Delhi

 

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں 07.09.2022 کو منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں، کابینہ نے تعلیمی قابلیت کو باہمی منظوری دینے کے لئے بھارت اور یونائٹیڈ کنگڈم آف گریٹ بریٹین اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق گزشتہ تاریخ سے ہوگا۔ اس مفاہمت نامے پر 25 اپریل 2022 کو دستخط کئے گئے تھے۔

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی قابلیت کی باہمی شناخت کا مقصد تعلیمی تعاون اور طلبہ کی نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ان کے ایک سالہ ماسٹرز پروگرام کو تسلیم کرنے کی درخواست پر غور کیا گیا اور دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم کے درمیان 16 دسمبر 2020 کو نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ایک مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ 4 فروری 2021 کو ہوئی اور تفصیلی غور و خوض اور گفت و شنید کے بعد دونوں فریقوں نے ایم او یو کے مسودے پر اتفاق کیا۔

مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرف سے تعلیمی قابلیت، مطالعہ کے دورانیے، تعلیمی ڈگریوں/قابلیت سے متعلق دستاویزات اور ایکریڈیٹیشن کی باہمی منظوری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انجینئرنگ، میڈیسن، نرسنگ اور پیرا میڈیکل ایجوکیشن، فارمیسی، لاء اور آرکیٹیکچر جیسی پروفیشنل ڈگریاں اس ایم او یو کے دائرۂ کار سے باہر ہیں۔ یہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ/دوہری ڈگری کورسز کے قیام کی بھی سہولت فراہم کرے گا، جو کہ این ای پی2020 کے تحت ہمارے مقاصد میں سے ایک ہے تاکہ تعلیم کو بین الاقوامی شکل دی جاسکے۔

یہ ایم او یو تعلیمی ڈھانچے، پروگراموں اور معیارات کے بارے میں معلومات کے دو طرفہ تبادلے کو فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان طلباء اور پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت میں اضافہ کرے گا۔ یہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے دیگر شعبوں، مطالعاتی پروگراموں کی ترقی کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا، جیسا کہ فریقین نے باہمی اتفاق کیا ہے۔

یہ ایم او یو دونوں ممالک کی قومی پالیسی، قانون، قواعد و ضوابط کے تحت منظور شدہ تعلیمی قابلیت کی قبولیت کو برابری کی بنیاد پر تسلیم کرے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.10004

 


(Release ID: 1857527) Visitor Counter : 142