کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت  ،دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا بہترین موقع فراہم کررہا ہے:جناب گوئل


امرت کال کا سنہری دور ، بھارت میں سرمایہ کاری  کے لئے مناسب وقت ہے: جناب گوئل

یو ایس آئی ایس پی ایف ،بھارت  ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: شری گوئل

Posted On: 06 SEP 2022 8:25PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری  نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ آج  بھارت ، دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے امریکہ میں سرمایہ کاروں  پر زور دیا کہ وہ بھارت میں موجود سرمایہ کاروں کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے  اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ  25 برسوں میں  امرت کال کا سنہری دور بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کا مناسب وقت ہے۔ جناب پیوش گوئل نے سان فرانسسکو میں امریکہ ۔ بھارت کلیدی ساجھیداری فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) سے خطاب کرتے ہوئے  یہ بات کہی۔

بھارت-امریکہ تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ بھارت-امریکہ ساجھیداری  ایک بھروسے اور اعتماد کی ساجھیداری ہے جو تجارت ،  ٹیکنالوجی اور ہنرمندی  کی 3 ٹی ایس پر قائم ہے۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ بھارت۔امریکہ تعلقات، مضبوط حکومت سے حکومت کے روابط ، عوام سے عوام کے تعلقات،امریکہ میں بڑی تعداد میں مقیم بھارتی برادری  کے افراد، کاروبار سے کاروباری رشتوں،  بڑھتے دو طرفہ تجارتی تعلقات ،علاقائی اور سیاسی لحاظ سےمفید تابناک ’’کواڈ ۔ وزارتی مذاکرات ، آئی پی ایف ایف اور مستحکم تجارتی پالیسی فورم سے متعلق  گہرے روابط پر مبنی ہیں ۔ باہمی مفاد کے شعبوں میں  ملکر کام کرنے سے متعلق  بھارت کی  عہد بندی کی توثیق کرتے ہوئے  جناب گوئل نے کہا کہ اب توجہ بھارت۔ امریکہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر مرکوز ہے۔

اس بات کااعتراف کرتے ہوئے کہ بھارت اور امریکہ، مسابقتی فوائد اور ان مواقع کے لحاظ سے جو وہ ایک دوسرے کو پیش کررہے ہیں ،قدرتی ساجھیدار ملک ہیں ، جناب گوئل نے ان  باصلاحیت افراد کے بارے میں بات کی جو اس نے امریکہ کو فراہم  کئے ہیں اور اس سرمایہ کاری کابھی ذکر کیا جو  امریکہ نے بھارت کو فراہم کی ہے۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ نئے نئے خیالات   ونظریات پیش کریں  اور بھارت۔  امریکہ تعلقات کو اگلی سطح  تک لے جانے کے  بارے میں تجاویز دیں۔  اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک دنیا میں ایک ا یسی دنیا کے لئے زبردست دلچسپی پائی جاتی ہے جو پرامن ہو ، کاروبار کے لیے کھلی ہو، اور جو  جمہوریت، شفافیت میں یقین رکھتی ہو ، جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک عالمی سلامتی، استحکام اور لچکدار سپلائی چین اور ترقی پذیر معیشت کو فروغ دینے کے مقصد سے مل کر اجتماعی طور پر کام کر سکتے ہیں۔

یہ  بیان کرتے  ہوئے کہ گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر میں ہندوستان کی ساکھ مضبوط اور مستحکم  ہوئی ہے،  جناب گوئل نے  کہا کہ ہم نے  کایاپلٹ کردینے والی اصلاحات کی ہیں اور اعلیٰ درجہ کی ایمانداری  کے کاروبار ،  کاروباری عمل میں دیانتداری  اور دیانتداری کا اعتراف اور احترام ، تعمیل اور عمل آوری کے بوجھ  میں کمی ، قوانین کو ناقابل تعزیر قرار دینے ،    اور کاروباری افراد کی ایماندری کا احترام کرنے اور اعتماد کرنے ے مقصد سے معیشت کو ڈھانچہ جاتی تیار کیا ہے ۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ  بھارت  اب کہیں زیادہ کھلی معیشت ہے،  جناب گوئل نے  نمایاں کیا کہ  بھارت ،دوسرے ممالک کے ساتھ   ان موضوعات پر  بھی بات چیت شروع کر رہا ہے ، جن پر اس سے پہلے کبھی غور و خوض نہیں کیا گیا تھا ۔  جن  میں صنعت،  ماحولیات،  آب و ہوائی تبدیلی ، چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے  صنعتی اداروں، محنت اور بدعنوانی مخالف قوانین شامل ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم  گھریلو اور غیر ملکی  دونوں سرمایہ کاروں کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہیں۔

 

usisf

 

اپنی تقریر کے  دوران ، جناب گوئل نے اس حقیقت کواجاگر کیا کہ بھارت میں مختلف شعبوں میں بہت سی اختراعات ہو رہی ہیں اور  مصنوعی ذہانت۔ اے1، بگ ڈیٹا، ای کامرس، ایجوٹیک، فنٹیک، ایگریٹیک اور ہیلتھ ٹیک جیسے نئے نئے شعبے کھل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکسٹائل، جیو ٹیکسٹائل، ٹیسٹنگ لیبس کے لیے ٹکنالوجی کے  شعبوں میں  روابط میں اضافے کی غرض سے تجاویز اور خیالات و نظریات طلب کئے ۔

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

 

U. No.9974

 



(Release ID: 1857344) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi