کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے جھارکھنڈ کے غیر فعال  کیپٹو اور کمرشیل  کوئلہ بلاکوں  کا جائزہ لیا


جھارکھنڈ کے  کیپٹو اور کمرشیل  بلاکوں سے 23-2022 میں  37.3 ملین ٹن کوئلہ پیدا ہونے کی امید ہے

Posted On: 06 SEP 2022 12:43PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری   اور مجاز بنائے گئے افسر  نے ای ایف  اور سی سی کی وزارت، پی سی سی ایف، جھارکھنڈ  کے  افسران    ، ڈائریکٹر  (کان  او ر  جیولوجی  ) ،جھارکھنڈ اور پروجیکٹ کے تجویز کاروں کی موجودگی میں  ریاست جھارکھنڈ کے  20 غیر فعال کیپٹو اور  کمرشیل  کوئلہ بلاکوں کا جائزہ لیا۔

کوئلے کی وزارت  نے  جھارکھنڈ کے تمام غیر فعال  کوئلہ بلاکوں  کی مجموعی  حالت  میں بہتری  اور ریاست کے  کانکنی اور جنگلات کے محکمہ کے ذریعہ   فراہم کئے گئے تعاون کی تعریف کی ۔ اس بات کا ذکر کیا گیا کہ  تقریباََ  تین سے چار  کوئلہ بلاکوں  کو  کان کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور اس مالی سال کے دوران  چار کوئلہ بلاکوں  سے  کوئلے کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔جھارکھنڈ کے کیپٹو  اور کمرشیل کوئلہ بلاکوں سے  23-2022 میں  تقریباََ 37.3  ملین ٹن  کوئلے کی پیداوار ہونے کی امید ہے  جبکہ 22-2021  میں  یہ پیداوار صرف 17.72  ملین ٹن تھی۔اس  طرح دیکھا جائے تو 22-2021  کے مقابلے  اس سال پیداوار میں  110.4 فیصد کا اضافہ ہونےوالا ہے ۔

کوئلے کی وزارت نے  پروجیکٹ کے تجویز کاروں کو  کسی بھی قسم کے مسائل  سے نمٹنے میں   ہر ممکن مدد کرنے کا بھروسہ  دیا ہے۔

*************

 

ش ح۔ق ت ۔رم

(06-09-2022)

U-9939


(Release ID: 1857081)
Read this release in: English , Hindi , Kannada