وزارات ثقافت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’من کی بات ‘کے تازہ ترین ایڈیشن میں، لوگوں کو متحد کرنے میں امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا


امرت مہوتسو اور یوم آزادی کے خصوصی موقع پر ہم نے ملک کی اجتماعی طاقت کا نظارہ کیا ہے: جناب نریندر مودی

Posted On: 06 SEP 2022 12:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 28 اگست 2022 کو ’من کی بات‘ کے 92 ویں ایڈیشن کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کی ستائش کی جنہوں نے لوگوں کو متحد کرنے میں مل کر کام کیا۔ یہ مہمیں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے ’من کی بات‘   کے اپنے خطاب میں کہا کہ امرت مہوتسو اور یوم آزادی کے اس خاص موقع پر ہم نے ملک کی اجتماعی طاقت  کا نظارہ کیا ہے ۔ ہر طرف احساس کا  ایک نیا جذبہ دکھائی دیا ۔ اتنا بڑا ملک، اتنے تنوع، لیکن جب ترنگا لہرانے کی بات آئی تو سب ایک ہی جذبے میں بہتے  ہوئےنظر آئے۔ لوگ خود آگے آئے، ترنگے کے غرور کا ہراول دستہ بن کر۔ ہم نے صفائی مہم اور ٹیکہ کاری مہم میں بھی ملک کا جذبہ دیکھا تھا۔ ہم امرت مہوتسو میں حب الوطنی کے اسی جذبے کا دوبارہ مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہمارے فوجیوں نے اونچے پہاڑوں کی چوٹیوں پر، ملک کی سرحدوں پر اور سمندر کے وسط میں ترنگا لہرایا۔

امرت مہوتسو کے بارے میں وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ دوستو! امرت مہوتسو کے یہ رنگ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دیکھے گئے۔ بوتسوانا میں رہنے والے مقامی گلوکاروں نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی خوشی میں 75  عددحب الوطنی کے گیت گائے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ 75 گانے ہندی، پنجابی، گجراتی، بنگلہ، آسامی، تامل، تیلگو، کنڑ اور سنسکرت جیسی زبانوں میں گائے گئے۔ اسی طرح، نامبیا میں، ہند-نامبیا کے ثقافتی-روایتی تعلقات پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے لوگوں سے سوراج سیریل دیکھنے کی بھی تاکید کی، جو دور درشن پر آزادی کے  مجاہدین ، خاص طور پر گمنام ہیروز کے تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ملک کی نوجوان نسل کو تحریک آزادی میں حصہ لینے والے گمنام ہیروز کی کاوشوں سے روشناس کرانا ایک بہترین اقدام ہے۔‘‘ مودی نے 15 اگست کو یوم آزادی منانے کے لیے ہندوستان کے مختلف حصوں میں مختلف انفرادی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے مختلف ایڈیشنوں میں ایک بھارت شریسٹھ بھارت کو باعث افتخار  قراردیا ہے۔

 

************

ش ح۔  ج ق  ۔ م  ص

 (U: 9940) 



(Release ID: 1857078) Visitor Counter : 89