خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی وزارت نے سکشم آنگن واڑ ی پوشن دوئم کے رہنما خطوط جاری کئے یہ تغذیہ سے متعلق مضبوط امدادی پروگرام ہے
Posted On:
02 AUG 2022 7:31PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم کے نفاذ سے متعلق آپریشنل رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ 2021-22 سے 2025-26 کے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران نفاذ کی خاطر حکومت ہند کی جانب سے اس اسکیم کی منظوری دی گئی ہے۔
سکشن آنگن واڑی اور پوشن دوئم تغذیہ سے متعلق ایک مضبوط امدادی پروگرام ہے ،اس میں بچوں ، بالغ لڑکیوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں نقص تغذیہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کی بات کہی گئی ہے جس کے تحت غذائیت کی کمی کے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور غذا ئیت اور اس کی فراہمی میں ایک کلیدی تبدیلی کے علاوہ ایک متغیر ایکو نظام کی تشکیل کے ذریعہ صحت ،تندرستی اور قوت مدافعت کو پروان چڑھانے والے طور طریقوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
تغذیہ کے جاری پروگرام میں مختلف کمیوں اور خامیوں کو دور کرنے کی غرض سے اور نفاذ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تغذیہ میں تیزی سے بہتری لانا اور بچوں کے ترقیاتی نتائج کے لئے موجودہ اسکیم کے اجزاء کو پوشن دوئم کے تحت پرائمری ورٹیکل میں دوبارہ منظم کیا گیا ہے جو حسب ذیل ہے:
- 6 ماہ سے 6 سال کی عمر کے بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے اضافی تغذیہ کے پروگرام کے ذریعہ پوشن کے لئے تغذیہ کے لئے مدد اور آرزو مند ضلعوں اور شمال مشرقی خطے میں 14سے18 سا ل کی عمر کی بالغ لڑکیوں کے لئے بھی اضافی تغذیہ کے پروگرام کے ذریعہ پوشن کے لئے تغذیہ کے لئے امداد ۔
- ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم(3-6 سال) اور ابتدائی محرک کے لئے (0-3 سال)
- آنگن واڑی بنیادی ڈھانچے بشمول جدید، اپ گریڈ شدہ سکشم آنگن واڑی اور
- پوشن ابھیان
پوشن دوئم کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- ملک کے انسانی وسائل کے فروغ میں تعاون دینا ۔
- غذائیت کی کمی کے چیلنجوں سے نمٹننا۔
- پائیدار صحت اور تندرستی کے لیے غذائیت سے متعلق بیداری اور کھانے کی اچھی عادات کو فروغ دینا۔ اور
- اہم حکمت عملیوں کے ذریعہ غذائیت سے متعلق کمیوں کو دور کرنا۔
- پوشن دوئم زچگی کی غذائیت، نوزائیدہ بچوں اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے کے اصولوں ایس اے ایم / ایم اے ایم اور آیوش کے ذریعہ تندرسی اور آیوش کے طریقوں کے ذریعہ صحت مندی پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ غذا کو ضائع ہونےس ے روکا جاسکے اور کم وزن کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے، اس کے علاوہ اسٹنٹنگ اور خون کی کمی کو روکا جاسکے۔ اس سلسلے میں پوشن ٹریکر کے ذریعہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔جو ایک نیا مضبوط آئی سی ٹی مرکزی ڈاٹا نظام ہے جسے ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی آر سی ایچ پورٹر (انمول کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تفصیلی رہنما خطوط یہاں دستیاب ہیں:
https://wcd.nic.in/acts/guidelines-mission-saksham-anganwadi-and-poshan-20
*******************
ش ح ۔ح ا ۔ م ش
U.N. 9933
(Release ID: 1857058)
Visitor Counter : 184