بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے سی ڈی پی کیو انفراسٹرکچر ایشیا II پی ٹی ای لمیٹڈ کے ذریعے اپروا انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 05 SEP 2022 7:18PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت سی ڈی پی کیو انفراسٹرکچر ایشیا II پی ٹی ای لمیٹڈ  (حاصل کرنے والا) کےذریعے اپراوا انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ) میں حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ سی پی ایل، جی پی ای سی (ماریشس) ہولڈنگ لمیٹڈ سے ہدف میں اضافی 10فی صد شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے۔ ایکوائرر کے پاس اس وقت ہدف میں 40فی صد شیئر ہولڈنگ ہے۔

ایکوائرر سنگاپور کی کمپنی ہے اور عالمی سطح پر جس کے خالص اثاثے تقریباً سی اے ڈی  420 بلین ہیں،  کا براہ راست اور مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو کہ ایک طویل مدتی ادارہ جاتی سرمایہ کار ہے  جو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کرتے ہیں جو بنیادی طور پر عوام کے لیے انشورنس کے منصوبے اور فنڈز کا انتظام کرتا ہے۔

ٹارگیٹ، ہندوستانی توانائی کے شعبے میں ایک غیر ملکی سرمایہ کار ہے جو قابل تجدید توانائی (بشمول ہوا اور شمسی توانائی)، ٹرانسمیشن، سپر کرٹیکل کوئلہ اور گیس سے چلنے والی پیداوار میں پھیلی ہوئی سرمایہ کاری ہے۔ ٹارگیٹ 2002 میں ملک میں داخل ہوئی اور اس کے بعد سے اس نے روایتی اور قابل تجدید اثاثوں کو چلانے کے اپنے پورٹ فولیو کو خاصابڑھایا ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9914

 


(Release ID: 1856978) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Telugu