نیتی آیوگ
نیتی آیوگ اور بی ایم زیڈ نے ترقیاتی تعاون پر افتتاحی نیتی - بی ایم زیڈ مذاکرات کاانعقاد کیا
Posted On:
05 SEP 2022 8:11PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ اور جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ) نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ترقیاتی تعاون کے افتتاحی نیتی- بی ایم زیڈ مذاکرات کا انعقاد کیا۔
ہندوستان اور جرمنی نے 2 مئی 2022 کو گرین اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ (جی ایس ڈی پی) کے منشا والے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے تھے۔ جون 2022 میں شلوس ایلماؤ میں گزشتہ جی۔ 7 سربراہ کانفرنس کے دوران ہندوستان اورجی 7 نے ایک جسٹ انرجی ٹرانزیشن پارٹنرشپ (جےای ٹی پی) کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
آج کے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی طور پر ایجنڈا 2030 کے اہداف کے ساتھ آب و ہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے واسطے ایک راستہ متعین کیا گیا۔
نیتی- بی ایم زیڈ مذاکرات میں تعاون کے پانچ بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی: پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی)، آب و ہوا سے متعلق کارروائی، توانائی کی منتقلی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور زرعی ماحولیات۔ دونوں فریقوں نے اس وقت جاری معاہدوں پر غور کیا اور ان شعبوں میں ممکنہ تعاون کی نشاندہی کی جو ہندوستان اور جرمنی کے لیے ٹھوس نتائج اور سیکھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ہندوستان کی آئندہ جی 20 صدارت خصوصی طور پر اہمیت کی حامل ہے۔ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری نے وزیر اعظم کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ وہ پائیدار رویے کے لیے انفرادی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کریں، جو ان کے طرز زندگی برائے ماحولیات (لائف) پہل میں شامل ہے۔ ایک گرین اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ کی حمایت میں جرمن وفاقی وزیر شلز نے آج 3.5 ملین یورو کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا، خاص طور پر ہندوستانی ریاستوں کی سطح پر ایس ڈی جیز کے نفاذ اور آب و ہوا سے متعلق کارروائی کو مضبوط بنانے کے لیے۔
وفاقی وزیر سوینجا شلزے نے کہا’’ہندوستان، جرمنی، یورپی یونین اور جی 7 کا عالمی پارٹنر ہے۔ ہم پیرس آب و ہوا کے اہداف، ایس ڈی جیز اور خاص طور پر ہندوستان میں جسٹ انرجی ٹرانزیشن پارٹنرشپ کے حصول کے لیے ہندوستان کے ساتھ حقیقی طویل مدتی تعاون کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں۔ طویل مدتی جی ایس ڈی پی کی ایک اہم بنیاد تبدیلی کے تصورات اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال اور اتفاق کرنا ہے، چاہے وہ توانائی کی منتقلی، پائیدار نقل و حرکت، آب و ہوا لچک ہو یا زرعی ماحولیاتی تبدیلی ہو۔ اسی لیے میں نے آج جناب سمن بیری اور ان کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔ ہم 2023 میں ہندوستانی جی 20 کی صدارت کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور آب و ہوا سے متعلق کارروائی اور پائیدار ترقی کے مضبوط ایجنڈے کے لیے ہندوستان کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری نے کہا ’’جرمنی ہندوستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہند-جرمن شراکت داری ایک پیچیدہ دنیا میں کامیابی کی ایک مثال ہے۔ ترقیاتی تعاون میں نیتی- بی ایم زیڈ مذاکرات ہمارے دونوں ملکوں کو ایس ڈی جیز ، توانائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور زرعی ماحولیات میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی کو شامل کرنے میں ہمارے امکانات کو حقیقت کی شکل دینے میں مدد کرے گا۔
نیتی اور بی ایم زیڈ نے شہر کی سطح پر ایس ڈی جی لوکلائزیشن کو مضبوط بنانے اور ریاستی سطح آب و ہوا کی تبدیلی کے ضمن میں ایس ڈی جی کے نفاذ کو فروغ دینے اور نفاذ کے لئے پر صلاحیت سازی اور ترغیبی نظام کے واسطے تعاون کرنے پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے ایگرو ایکولوجی اور قدرتی وسائل پر لائٹ ہاؤس تعاون اور (i) ہندوستان میں قدرتی کھیتی کو بڑھانے (ii) قدرتی کاشتکاری کے طریقوں کے لیے مختلف زرعی آب و ہوا والے خطوں میں تحقیق کو مضبوط کرنے (iii) برآمدات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قدرتی کاشتکاری کی پیداوار کے معیارات اور سرٹیفیکیشن کے لیے کام کرنے اور (iv) آب و ہوا کی تبدیلیوں کو کم کرنے اور آب و ہوا کے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے موافق بننے کے واسطے قدرتی کاشتکاری کے اثرات کا جائزہ لینے سے متعلق تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-0000
(Release ID: 1856975)
Visitor Counter : 124