قبائیلی امور کی وزارت

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے استاد جناب سدھارتھ یونزون کو آج صدر جمہوریہ ہند نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2022 سے نوازا


ای ایم آر ایس کے قبائلی اسکول ٹیچر کو قومی ایوارڈ یافتہ کے طور پر ابھرتے دیکھنا قبائلی امور کی وزارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 05 SEP 2022 7:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 ستمبر 2022 :

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر سے ایوارڈ یافتگان کے طور پر منتخب ہونے والے 45 باصلاحیت اساتذہ کو نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2022 سے نوازا۔

سکم کے ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکول (ای ایم آر ایس) گنگیاپ کے فاضل اور بہترین پرنسپل جناب سدھارتھ یونزون کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں صدر جمہوریہ نے اس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ جناب سدھارتھ نے ای ایم آر ایس گنگیاپ کا درجہ بلند کرنے اور اسکول کا نام نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے قابل ذکر تعاون کرتے ہوئے پیشے کے تئیں اپنی وابستگی اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے سب سے منفرد کارنامے سیکھنے کی خوشگوار تکنیکوں کا امتزاج ہیں جیسے کھیلوں اور موسیقی کو سیکھنے کے مرکز کے طور پر تشکیل دینا۔

مرکزی وزارت تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی نے سال 2022 کے لیے نیشنل ایوارڈ ٹو ٹیچرز (این اے ٹی) دینے کے لیے قومی سطح پر ایک آزاد جیوری تشکیل دی۔ جناب سدھارتھ 3 مرحلوں کے سخت آن لائن شفاف عمل کے بعد منتخب ہونے والے پورے بھارت کے 45 شاندار اساتذہ کی فہرست میں نمایاں رہے۔

اس موقع پر قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا، "قبائلی امور کی وزارت کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے کہ ای ایم آر ایس کے ایک قبائلی اسکول ٹیچر تیسری بار قومی ایوارڈ یافتہ کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ کیا گیا مثالی کام اسکول کے دیگر اساتذہ کو فضیلت کی راہ پر چلنے کی ترغیب دے گا۔ "

اپنی کامیابیوں کو شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ "میں اساتذہ کو قومی ایوارڈ 2022 کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)، گنگیاپ (سکم) کے پرنسپل جناب سدھارتھ یونزون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

یہ ایوارڈ واقعی ان ٹھوس کوششوں کا نتیجہ ہے جو قبائلی امور کی وزارت قبائلی اسکولوں اور طلبہ کو مرکزی دھارے کا حصہ بننے اور روشن اور کامیاب مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے قابل بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ یہ ایوارڈ قبائلی طلبہ کے لیے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کرنے والے تمام ای ایم آر ایس اساتذہ اور پرنسپلوں کے لیے ایک اعتراف نامہ ہے۔

ای ایم آر ایس کا آغاز سال 1997-98 میں کیا گیا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں ایس ٹی بچوں کو معیاری تعلیم دی جا سکے تاکہ وہ اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیمی کورسز میں مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور مختلف شعبوں میں روزگار حاصل کر سکیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9916

 



(Release ID: 1856934) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Telugu