الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
این ای جی ڈی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن لیڈروں کے لیے دوسری کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا
Posted On:
05 SEP 2022 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 ستمبر 2022:
کلاؤڈ کمپیوٹنگ، جو ڈیجیٹل دنیا میں ایک بڑی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے، پر تربیت کے سلسلے کے تسلسل کے حصے کے طور پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے سینٹرل لائن وزارتوں، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکموں، مشن موڈ پروجیکٹ افسران، ای گورننس پروجیکٹ کے سربراہان اور ریاستی ای مشن ٹیموں کے کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں صلاحیت سازی پروگرام کے دوسرے بیچ کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام 25 سے 26 اگست 2022 کو منعقد ہوا تھا۔
دو روزہ رہائشی تربیت ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی آئی) میسورو میں منعقد کی گئی۔ افتتاح کے دن اے ٹی آئی میسورو کے پروفیسر ای گورننس جناب چیتن نے تمام 24 شرکا کا خیرمقدم کیا۔ پروگرام کی نہج طے کرتے ہوئے این ای جی ڈی کے جی ایم جناب شیلوراؤ اور این آئی ایس جی کے ایس جی ایم جناب ستیہ جیت راؤ واگولا نے موثر حکمرانی کے مقصد سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اس کے مختلف پہلوؤں میں مہارت حاصل کرنے کی اہمیت کی وضاحت کی؛ چاہے قدرتی آفت ہو، بجلی کی ناکامی یا دیگر بحران کا سامنا ہو، کلاؤڈ میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے یہ محفوظ ہے اور محفوظ مقام پر اس کا بیک اپ اسٹور کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا تک دوبارہ تیزی سے رسائی حاصل کرنے کے قابل ہونے کی وجہ سے انسان معمول کے مطابق کاروبار کر سکتا ہے، کسی بھی ڈاؤن ٹائم اور پیداواری صلاحیت کے نقصان کو کم سے کم کرتا ہے۔
ورکشاپ میں صنعت، اکادمی اور حکومت کے موضوعات کے ماہرین کی ایک کہکشاں کو جمع کیا گیا تاکہ اس موضوع کی اہم جہات مثلاً کلاؤڈ آرکیٹیکچر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے بنیادی تشکیلی بلاک، انضباطی و پالیسی فریم ورک جو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، کلاؤڈ پرووائیڈر سلیکشن اور پینلمنٹ کی معاونت کرتے ہیں، کلاؤڈ کے لیے وزرات کے رہنما خطوط، سیکورٹی کے خدشات اور کنٹرول کھونے سمیت کلاؤڈ کمپیوٹنگ منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اہم خدشات، پالیسی اور تعمیل، تخلیقی تخریب، خصوصیات میں تبدیلیاں، فورینسک اور مائگریشن اور کلاؤڈ کا مستقبل، وغیرہ پر روشنی ڈالی جا سکے۔ شرکا کو لائیو ڈیمو دکھآئے گئے کہ سرکاری محکموں کے ذریعہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی ضروریات کا حساب کیسے لگایا جاسکتا ہے۔ مشہور کیس اسٹڈیز یعنی کوون، پوشن ٹریکر اور ڈیجی لاکر، جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح بھارت کے شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ موثر استعمال میں لایا گیا ہے، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ورکشاپ سرکاری افسران کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ تربیت کے سلسلے میں دوسری ورکشاپ تھی۔ اس میں دہلی، کرناٹک، تمل ناڈو، اروناچل پردیش، بہار، منی پور، کیرالہ، مہاراشٹر، تلنگانہ اور جی او آئی کی مرکزی لائن وزارتوں کے افسران نے شرکت کی۔ اسی موضوعاتی ڈومین پر تیسری ورکشاپ 15 سے 16 ستمبر 2022 کو گاندھی نگر، گجرات میں منعقد ہوگی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9915
(Release ID: 1856932)
Visitor Counter : 130