صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) شہریوں کے صحت کے ریکارڈ کو ان کے آبھا  نمبروں کے ساتھ ڈیجیٹائز کرنے اور منسلک کرنے میں مسلسل پیش قدمی  کر رہا ہے


ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو مزید فروغ دینے کے لیے، قومی صحت اتھارٹی، اسکیم کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع، صحت کی سہولیات اور تکمیل کاروں کو تسلیم کرے گی

Posted On: 02 AUG 2022 5:36PM by PIB Delhi

قومی صحت اتھارٹی  (این ایچ اے ) اپنی اہم اسکیم  آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے تحت ملک کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم تیار کررہی ہے۔ ستمبر 2021 میں ملک گیر آغاز کے بعد سے، اے بی ڈی ایم نے 23 کروڑ سے زیادہ آبھا نمبر (جسے پہلے ہیلتھ آئی ڈی کہا جاتا تھا) کے ساتھ نمایاں ترقی حاصل کی ہے، صحت امکانات رجسٹری (ایچ ایف آر ) میں 1.14 لاکھ صحت کی سہولیات رجسٹرڈ ہیں، حفظان صحت  پیشہ ور افراد کی  رجسٹری کے تحت 33 ہزارحفظان صحت پیشہ وروں  (ایچ پی آر )، 6.6 لاکھ آبھا ایپ ڈاؤن لوڈز اور 3.4 لاکھ صحت کے ریکارڈس   لوگوں  کے آبھا نمبر  سے ​​منسلک ہیں۔

          مزید افراد کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد جیسے ڈاکٹرز ، نرسیں، نیم طبی عملے  اور صحت کی سہولیات جیسے ہسپتال، نرسنگ ہومز، معالجہ مراکز، کلینک، تشخیصی لیباریٹریز ، دوا کی دوکانوں کا اے بی ڈی ایم میں شامل ہونا، صحت کے ریکارڈس  کی  ڈیجیٹل کاری ان کی ابتدا کے  مقام پر اب ممکن ہے۔ پرانے صحت کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے لیےلوگ  اپنے ریکارڈ کو اسکین کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے آبھا ایپ یا کسی اور ذاتی صحت ریکارڈس  (پی ایچ آر ) ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان ڈیجیٹل ریکارڈز کو اپنے آبھا سے ​​جوڑنے سےلوگ  ڈیجیٹل طور پر پیشہ ور افراد اور سہولیات سے منسلک ہو سکیں گے اور جغرافیائی فاصلے سے قطع نظر معیاری اور سستی صحت کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔

  کئی ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے جنہوں نے اب تک اس اسکیم کی ترقی میں اہم تعاون کیا ہے ان کی تفصیلات  ذیل میں دی گئی ہیں:

ٓآبھا سے منسلک صحت ریکارڈز کی تعداد

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

آبھا سے منسلک صحت ریکارڈز کی تعداد

1

آندھراپردیش

69,683

2

دادر ونگر حویلی اور دمن ودیو(ڈی این ایچ ڈی ڈی ڈی )

28,186

3

لداخ

15,672

4

چنڈی گڑھ

14,391

5

انڈمان ونکوبارجزائر

9,775

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آن بورڈ صحت سہولتوں کی تعداد

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

تصدیق شدہ صحت سہولتوں کی تعداد

1

اترپردیش

26,824

2

آندھرا پردیش

13,346

3

مہاراشٹر

12,787

4

بہار

12,270

5

مدھیہ پردیش

12,109

 

 آن بورڈ حفظا ن صحت پیشہ ور افراد کی تعداد

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

تصدیق شدہ حفظان صحت پیشہ ورافراد

1

آندھرپردیش

16,194

2

مہاراشٹر

3,153

3

جموں وکشمیر

2,709

4

چھتیس گڑھ

1,971

5

چنڈی گڑھ

1,788

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 مشن کو آگے بڑھانے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی اور قابل استطاعت کو بہتر بنانے میں متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون اور فعال شمولیت کو تسلیم کرتے ہوئےقومی صحت اتھارٹی(این ایچ اے ) بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع اور صحت کی سہولیات (عوامی اور نجی) کو ان کے تعاون کے لیے تسلیم کرے گی۔ اے بی ڈی ایم  کے تحت یکم اگست 2022 سے19ستمبر 2022 تک 50 دنوں کی مدت میں سب سے زیادہ تعاون کرنے  والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع اور صحت کی سہولیات کو اسکیم کی پہلی سالگرہ کے دوران 4 درج ذیل زمروں کے تحت  تسلیم کیا جائے گا۔

زمرہ اے: ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم اگست 2022 سے 19ستمبر 2022 تک فی  لاکھ آبادی میں آبھا سے منسلک  سب سے زیادہ صحت کے ریکارڈس رکھنے والی ریاستیں  /مرکز کے زیرانتظام علاقے ۔

زمرہ بی: وہ اضلاع جن میں یکم اگست 2022 سے 19ستمبر 2022 تک فی ایک لاکھ آبادی کے درمیان آبھا  سے سب سے زیادہ تعداد میں صحت کے ریکارڈس  منسلک ہیں۔

زمرہ سی : 19ستمبر 2022تک نجی اور سرکاری شعبے میں ایچ ایف آر اور  ایچ پی آر رجسٹریوں کی آبادی میں سب سے زیادہ فیصد حاصل کرنے والی ریاستیں/مرکز کے زیرانتظام علاقے  ۔

زمرہ ڈی: یکم اگست 2022سے 19ستمبر  2022 تک 50 دن کی مدت میں آبھا سے منسلک سب سے زیادہ صحت کے ریکارڈ کے ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کی سہولیات۔

مندرجہ بالا زمروں کے علاوہ،این ایچ اے یکم اگست 2022سے 19ستمبر 2022 تک 50 دنوں کی مدت کے اندر آبھا  نمبروں سے منسلک صحت کے ریکارڈ کی تعداد کی بنیاد پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے بی ڈی ایم  انٹیگریٹرز (اسکیم کے ساتھ مربوط ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز) کو تسلیم کرے گی۔ حکومت اور عوامی سیکٹر کے سرفہرست انٹیگریٹرز کو الگ الگ زمروں میں تسلیم کیا جائے گا۔

 اے بی ڈی ایم کے  بارے میں مزید جاننے کے لیے: https://abdm.gov.inپرکلک کریں۔ اے بی ڈی ایم کے تحت ریاستوں کی کارکردگی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پبلک ڈیش بورڈ دیکھیں: https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/

*********

ش ح۔م ع ۔رم

U-9886



(Release ID: 1856791) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Telugu