صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) کو بڑھانے کے لئے اپنائے جانے کے اقدامات


محدود یا بغیر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی والے دور دراز مقامات پرآبھا کی تخلیق کے لیے آف لائن  فیچر کو شروع کیا جانا

کسی بھی شخص کے ذریعہ اس کے آدھار نمبر یا ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعہ آبھا تشکیل دیا جاسکتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2022 4:56PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کوئی بھی شخص اپنا آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (نمبر) (اے بی ایچ اے) بنا سکتا ہے جو کہ صحت کے ماحولیاتی نظام میں ایک شہری کے لیے ایک منفرد شناخت کا نمبر ہے۔  سردست  ایک فرد اپنے آدھار نمبر یا ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعہ آبھا تشکیل دے سکتا ہے ۔

آبھاکسی بھی شخص کو متعدد سسٹمز اور متعلقہ فریقوں کی رضامندی کے ساتھ ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ کو منسلک کرنے اور شیئر کرنے میں مدد کرے گا۔ اس سے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے مختلف  اداروں  میں ان کے طول البلد صحت کے ریکارڈ بنانے میں مدد ملتی ہے جو انہیں صحت کی دیکھ بھال کی بہتر فراہمی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

وزارت نے ملک میں آبھا کو اپنائے  جانے میں تیزی لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے)آبھا کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کئی صحت کے کئی سرکاری پروگراموں ، صحت سے متعلق سرکاری  طریقہ کار/ایپلی کیشنز، پرائیویٹ رابطہ کاروں کے ساتھ تعاون کرہی ہے۔ محدود یا بغیر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی والے دور دراز مقامات پرآبھا کی تخلیق کے لیے،اے بی ڈی ایم نے آف لائن آبھا تخلیق کی خصوصیت کو بھی متعارف کرایا ہے۔

***********

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.9894


(ریلیز آئی ڈی: 1856785) وزیٹر کاؤنٹر : 131
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu