صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں مخصوص صلاحیتوں کے حامل اسپیشلسٹ  ڈاکٹروں کو بھیجنے کی تجویز


ریاستوں کواجازت دی گئی ہے کہ وہ اسپیشلسٹ  ڈاکٹروں کو راغب کرنے کی غرض سے قابل ترمیم تنخواہ کی پیش کش کریں ۔ جس میں ‘‘آپ بتائیں ہم اداکریں ’’ جیسی حکمت عملیوں میں لچک شامل ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2022 4:58PM by PIB Delhi

صحت وخاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوارنے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی  کہ بورڈ آف گورنرس کے ذریعہ مشتہرکردہ ڈسٹرکٹ ریزیڈینسی پروگرام کے مطابق ، انڈین میڈیکل کاؤنسل ایکٹ -1956کے تحت سبھی میڈیکل کالجوں /اداروں میں وسیع مہارتوں میں ایم ایس/ایم  ڈی کرنے والے  سبھی پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ، کورس کےنصاب کے ایک حصے کے طورپر ، ضلع اسپتالوں /ضلع صحت نظام میں متواتروقفے سے تین ماہ کی لازمی رہائشی خدمات انجام دینی ہونگی ۔

صحت سے متعلق انسانی ذریعہ جس میں دیہی اوردشوار گزار پہاڑی علاقوں  خطوں  میں طریقہ علاج کے مختلف النوع شعبوں کے اسپیشلسٹ  ڈاکٹرس بھی شامل ہیں سے متعلق تمام انتظامی اور عملے کے امور، متعلقہ ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کی ذمہ داری ہے ۔

البتہ صحت کے قومی مشن کے تحت ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام  علاقوں کو مالی اورتکنیکی مدد فراہم کرتی ہے ۔ تاکہ حفظان  صحت سے متعلق ان کے نظام کو مستحکم بنایاجاسکے ۔ یہ امداد ان ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے پروگرام  پرعمل درآمد سے متعلق ان کے منصوبوں (پی آئی پیز) میں پیش کی گئیں ضروریات کی بنیاد پرفراہم کی جاتی ہیں ۔

صحت قومی مشن این ایچ ایم کے تحت ، ڈاکٹروں کو ملک کے دیہی اور دوردراز کے دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں پریکٹس کرنے کی غرض سے انھیں راغب کرنے کے لئے درج ذیل ترغیبات اور اعزازیہ فراہم کیاجاتاہے ۔

  • مخصوص  صلاحیتوں کے حامل اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دیہی اوردورانداز کے علاقوں میں خدمات انجام دینے کی غرض سے اوران کے رہائشی  کوارٹرس کے لئے دشوارگزارعلاقوں کے الاؤنس یابھتہ تاکہ انھیں ایسے علاقوں میں صحت عامہ کی سہولتوں میں خدمات انجام دینے پرکشش لگے ۔
  • امراض  نسواں اوروضع حمل کا علم رکھنے والے ڈاکٹروں /ہنگامی حالات میں زچگی سے متعلق  تربیت یافتہ ڈاکٹروں کو اوردیگراسپیشلسٹ  ڈاکٹروں کو اعزازیہ بھی فراہم کیاجاتاہے ۔ تاکہ ملک کے دیہی اوردوردراز کے علاقوں میں عمل جراحی کے ذریعہ بچہ کی پیدائش کے معاملے میں ماہراور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی دستیابی میں اضافہ کیاجاسکے ۔
  • ریاستوں کو یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ وہ مخصوص صلاحیت کے حامل ڈاکٹروں  کو راغب کرنے کی غرض سے قابل ترمیم تنخواہ کی پیش کش کریں ۔ اس میں ‘‘آپ بتائیں ہم اداکریں ’’ جیسی حکمت عملیوں میں لچک  بھی شامل ہے ۔
  • غیرمالی ترغیبات ، جن میں دشوار گزار علاقوں میں خدمات انجام دینے والے عملے کو پوسٹ گریجویٹ کو رسز میں داخلے میں ترجیح دیاجاناشامل ہے۔ اس کے علاوہ صحت کے قومی مشن این ایچ ایم میں متعارف کرائی گئی سہولتوں میں دیہی علاقوں میں رہائشی بندوبست کو بہتربنایاجانابھی شامل ہے ۔
  • گریجویٹ ڈاکٹروں کے لئے دوسالہ  ڈپلومہ کورس کا انعقاد کیاجاتاہے جسے  این ای ای ٹی امتحان کے ذریعہ بھی کیاجاسکتاہے ۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کورس صرف ضلع اسپتالوں میں کام کرنے والے گریجویٹ ڈاکٹروں تک ہی محدود نہیں ہے ۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -9884


(ریلیز آئی ڈی: 1856784) وزیٹر کاؤنٹر : 100
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu