وزارت خزانہ

ریزروبینک آف انڈیا -آربی آئی  نے بھارتی روپے میں بین الاقوامی تجارت کے لئے حساب کتاب تیارکرنے اور ادائیگی کرنے کی اجازت دےدی ہے

Posted On: 02 AUG 2022 7:41PM by PIB Delhi

ریزروبینک آف انڈیا –آربی آئی  نے بھارتی روپے میں بین الاقوامی  تجارتی حساب کتاب چُکتا کرنے یا تصفیہ کے سلسلے میں بموجب اے بی (ڈی آئی آر سیریز) سرکولرنمبر 90/2023-2022/RBI10مورخہ 11جولائی 2022کو بھارتی روپے میں بین الاقوامی تجارت  کے لئے حساب کتاب کرنے اور ادائیگیاں کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

خزانے کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹربھگوت کسان راؤ کراڈنے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے ، وزیرموصوف نے کہاکہ سرکولر کے پیراگراف   دس کے تحت ، منظوری کا عمل ، خصوصی آئی این آر ووسترو کھاتے کھولنے کے لئے ہے ، اورساجھیداری ملک کے بینک بھارت میں مجاز ڈیلر (اے ڈی ) بینکوں سے رجوع کرسکتے ہیں ، جو سمجھوتے کی تفصیلات کے ساتھ ریزروبینک آف انڈیا سے منظوری کی درخواست کرسکتے ہیں ۔ خصوصی آئی این  آر ووسترو کھاتہ رکھنے والے اے ڈی بینک کو اس بات کو یقینی بنانے ہوگا کہ کاروباری تعلق رکھنے والے بینک  کا تعلق انتہائی جوکھم والے اور عدم تعاون والے قانونی اختیارات کی حامل حدود سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے تازہ ترین عوام بیانیہ میں ایسے ملک یا نظام انصاف سے نہ ہو، جس کے لئے ایف اے ٹی ایف نے انسدادی اقدامات کے لئے کہاہے ۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -9882



(Release ID: 1856750) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Telugu